ہفتہ, دسمبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

دہلی شراب گھوٹالہ :وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی دخترسے سی بی آئی کی تفتیش

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 11, 2022
in خاص خبریں
0
دہلی شراب گھوٹالہ :وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی دخترسے سی بی آئی کی تفتیش
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(ایجنیساں): سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے اتوار کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا سے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر دہلی شراب گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم صبح 11 بجے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی بنجارہ ہلز میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان سی بی آئی کے اہلکار دو گاڑیوں میں پہنچے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ سی بی آئی حکام کی آمد سے قبل کویتا نے اپنے حامیوں اور بی آر ایس لیڈروں اور کارکنوں سے جمع نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔ ہجوم کے اجتماع کو روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔ بی آر ایس ذرائع نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ایک اجتماع کو سی بی آئی کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم، پوچھ گچھ سے پہلے بی آر ایس لیڈر کے حامیوں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب ہورڈنگز نصب کر دیئے۔ ایک ہورڈنگ میں لکھا گیا، ’’جنگجو کی بیٹی کبھی نہیں ڈرے گی۔ ہم کویتا کے ساتھ ہیں۔‘‘ سی بی آئی نے کویتا کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس دے کر ان سے وضاحت طلب کی تھی۔ سی بی آئی نے اپنے نوٹس میں کہا کہ 2021-22 کے لیے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے متعلق الزامات کے سلسلہ میں دہلی کے نائب وزیرا علیٰ اور 14 دیگر کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر پروین کمار رائے سے موصولہ تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں 30 نومبر کو ای ڈی کی طرف سے تاجر امت اروڑہ کا ریمانڈ طلب کئے جانے کے لئے دہلی کی ایک عدالت میں بدھ کے روز داخل کی گئی رپورٹ میں کویتا کا نام سامنے آیا تھا۔ ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، تاجر وجے نائر، جو اس معاملے میں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، نے عآپ لیڈروں کی جانب سے ‘ساؤتھ گروپ’ سے 100 کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروپ سرتھ ریڈی، کویتا اور ماگونتا سرینیواسولو ریڈی کے زیر کنٹرول ہے۔

Tags: دہلی شراب گھوٹالہسی بی آئیوزیر اعلیٰ تلنگانہ
ShareTweetSend
Previous Post

جے ڈی یو جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی: نتیش

Next Post

راہل نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں کے مسائل سنے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں کے مسائل سنے

راہل نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں کے مسائل سنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In