شہڈولی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب کے لیے کانگریس کی مرکزی قیادت کے دعوت نامے کو ٹھکرانے پر آج پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تکثیری معاشرہ اور نئی نسل کے لئے یہ سوچنے کا وقت ہےکہ اختلاف رائے میں ثقافت سے انکار کرنا بدقسمتی ہے۔
یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یادو نے کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ رام مندر کے پران پرتششٹھان کی تقریب کے دعوت نامے کو ٹھکرا رہے ہیں۔ پتہ نہیں کس دور کے لوگ ہیں، کیا سوچتے ہیں۔ وہ اس موقع کو بھی ٹھکرا رہے ہیں، ایودھیا کے موقع پر کانگریس پہلے بھی غلط بولتی تھی، آج پھر غلطی کر رہی ہے۔
ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے۔ جن لوگوں نے دعوت کو ٹھکرا دیا ہے وہ اس پر غور کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو موجودہ نسل اور اکثریت کے معاشرے کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ سیاست ہوتی رہے گی لیکن اگر کوئی اختلاف رائے کی وجہ سے کلچر کو رد کردے تو یہ بڑی بدقسمتی ہوگی۔
کانگریس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر سونیا گاندھی کو 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے تھے، لیکن انھوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ تب سے اس موضوع پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کانگریس کے کئی رہنما بھی اس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔