منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 1, 2023
in اخبارجہاں
0
ٹرمپ کے گھر سے غیر ملکی’جوہری صلاحیت‘سے متعلق حساس دستاویز بھی برآمد
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق صدر پر فرد جرم عائد ہوئی اور ان کے خلاف فوجداری الزامات پر مقدمہ چلے گا

نیویارک،:امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی، انہیں 2016 میں انتخابی مہم کے دوران ایک پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلزکو اپنے جنسی تعلقات پر خاموش رہنے کے لئے رقم دینے کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے،امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق صدر پر فرد جرم عائد ہوئی اور ان کے خلاف فوجداری الزامات پر مقدمہ چلے گا، ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے فرد جرم عائد کئے جانے کو سیاسی انتقام اور انتخاب میں مداخلت قرار دیا ہے، انہوں نے پراسیکیوٹرز اور ڈیموکریٹس کے اپنے حریف پر الزام عائد کیا تاہم ان کا کہنا ہےکہ یہ حربہ ناکام ہوگا۔
منگل کے روز سابق صدر کی گرفتاری کا امکان ہے ، ٹرمپ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ سابق صدر اس وقت فلوریڈا کی اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور وہ منگل کو عدالت میں سرنڈر کریں گے ، امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کیخلاف فیصلے سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکی اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے ، ٹرمپ کے ایک وکیل جو ٹیکوپینا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی تاہم یہ لوگ انہیں ایک ملزم کی طرح لے جانے کی کوشش کریں گے ،ٹرمپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے اعتراف جرم نہیں کیا ہے اور اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ معافی کی ڈیل کرلیں گے ۔
سابق صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ ان لوگوں نے میرے خلاف جعلی،جھوٹا اور بدنامی پر مبنی الزام عائد کیا ہے کیوں کہ میں امریکی عوام کیلئے کھڑا ہوں، انہیں معلوم ہے کہ مجھے نیویارک میں مقدمے کے دوران شفاف ٹرائل کا حق نہیں ملے گا ، ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو عدالت کے حکم پر حیرانی ہوئی ہے تاہم وہ اس کیخلاف لڑائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں ،عدالتی فیصلے کے بعد 76 سالہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے حوالے سے نیا موڑ آیا ہے جس میں ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے لئےامیدوار ہیں۔ری پبلکن کے سابق صدر کو کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا جس میں دو مرتبہ مواخذہ، امریکی کپیٹل پر حامیوں کے حملے سے لے کر حساس دستاویزات کی نجی دفتر سے برآمدگی شامل ہے تاہم انہیں 44 سالہ سابق پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز سے تعلقات پر فرد جرم عائد ہوئی ہے۔
نیویارک کے مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے دفتر نے تصدیق کی کہ انہوں نے ٹرمپ کے وکیل سے جمعرات کو رابطہ کیا تھا تاکہ نیویارک میں گرفتاری کےلئے خود کو حوالے کریں اور ان پر عائد کئےگئے جرائم بھی اسی وقت بتائے جائیں گے۔سی این این نے رپورٹ کیا کہ انہیں کاروباری فراڈ سے متعلق 30 الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹورمی ڈینئلز نے بیان میں کہا کہ ’مجھے بہت زیادہ پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن کا میں جواب نہیں دے سکتی اور میں اس میں کودنا بھی نہیں چاہتی‘۔سابق صدر نے گرفتاری کی صورت میں اپنے حامیوں کو احتجاج کی کال دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ یہ انتہائی خطرناک ہوگا اور اس سے ملک کو بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ان کے بیان پر نیویارک میں احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن گرینڈ جیوری پینل نے ان کے خلاف سماعت جاری رکھی اور فرد جرم عائد کیا۔نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے باہر میڈیا بھی جمع ہوا جہاں ٹرمپ مخالف مظاہرین بھی موجود تھے لیکن صورت حال معمول کے مطابق تھی۔
جیوری نے ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہین کا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا اور انہوں نے 2019 میں کانگریس کو بتایا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے اسٹورمی ڈینیئلز کو ادائیگی کی تھی اور بعد میں واپس ہوئے تھے۔ پروسیکیوٹرز کا مؤقف تھا کہ چیک باقاعدہ طور پر رجسٹر نہیں تھے اور جیوری سے کہا گیا تھا کہ وہ اس چیز کو دیکھیں کہ ممکنہ طور پر ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا ہو تاکہ ان کے خلاف اسکینڈل ختم ہو۔

Tags: ڈونلڈ ٹرمپسابق صدرفرد جرم
ShareTweetSend
Previous Post

شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے درمیان افطار تقسیم

Next Post

بے گھر افراد کے حق میں مالی پیکیج واگذار کیاجائے:منجیت سنگھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بے گھر افراد کے حق میں مالی پیکیج واگذار کیاجائے:منجیت سنگھ

بے گھر افراد کے حق میں مالی پیکیج واگذار کیاجائے:منجیت سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In