سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کی کاوشوں کی ستائش
ممبئی:۔سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی نے شامی زلزلہ متاثرین کے درمیان سحری و افطاری کا سامان پہونچانے کا سلسلہ شروع کردیا اور بعض علاقوں میں کمیونٹی کچن بھی کھول دیا ہے یہ بھی بتا دیں کہ شامی زلزلہ متاثرین نے ابھی تک پانی و کھجور سے روزہ افطار کیا لیکن جب ہندوستان سے رضااکیڈمی اور سنی جمیعۃ العلماء نے افطار کا اہتمام کرایا تو ان کے مابین بیحد خوشی نظر آئی انہوں نے دل کھول کر افطار کیا اور چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں اور خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رب کا شکریہ ادا اور ہندوستانی مسلمانوں کے لئے خوب دعائیں کیں ان کے خیموں سے یہی آوازیں آرہی تھیں کہ جن بھائیوں نے ہماری مدد کی اور ہمارے افطار کا انتظام کیا اللہ انہیں دارین کی نعمتوں اور برکتوں رحمتوں سے مالا مال فرمائے ظاہر سی بات ہے کہ وہ جن مصائب و آلام کے راستے سے گزر رہے ہیں وہ بیان سے باہر ہے ترکیہ و سیریا (شام) زلزلہ متاثرین بہت ہی برے دور سے گزر رہے ہیں ان کے پاس کھانے پینے اور کپڑوں کا انتظام نہیں ہے ایسی صورت میں ان کی مدد کرنا ہم مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے آپ کو یاد ہوگا کہ فروری کے مہینے میں حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحبان نے ترکی و سیریا تشریف لے گئے تھے۔ان زلزلہ متاثرین بھائیوں کی مدد کی خاطر دوبارہ رمضان المبارک کے مہینے میں تشریف لے جانے والے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنے صدقات و خیرات زکوٰۃ فطرہ کے ذریعہ ان زلزلہ متاثرین کی امداد کریں۔