غازی پور:18اگست(یواین آئی)انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی ٹیم نے جمعرات کی صبح اترپردیش میں باہو بلی لیڈر مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور سے لوک سبھا ایم پی افضال انصاری کے یہاں واقع آبائی رہائش گاہ کے علاوہ دہلی اور لکھنوواقع ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی۔موصول اطلاع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم غازی پور ایم پی افضال انصاری کے آبائی گھر یوسف پور پھاٹک پر مرکزی سیکورٹی فورس کی ٹیم کے ساتھ پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ غازی پور نگر واقع انصاری بھائیوں کے قریبی پراپرٹی کاروباری گنیش دت مشرا، صرافہ کاروباری وکرم اگرہری اور ٹریویلس کاروباری شمس الدین خان کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی گئی۔ذرائع کے مطابق ای ڈی نے غازی پور کے علاوہ افضال انصاری کے دہلی واقع سرکاری رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری کی ہے ۔ انصاری کے دہلی واقع سرکاری رہائش گاہ پر بھی جانچ ایجنسی ای ڈی کی ٹیم چھاپے ماری کر کے دستاویزات دیکھے ۔ اس دوران انصاری کے گھر کے باہر نیم فوجی دستوں کی ٹیم کو تعینات کیا گیا تھا۔اس درمیان اترپردیش کی راجدھانی لکھنو واقع ڈالی باغ کی مسجد والی گلی میں مختار کے کاروباریوں پر ای ڈی کی چھاپے ماری کی گئی۔ سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھی چھاپے ماری والے گھروں کے باہر تعینات کیا گیا ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ ای دی نے افضال انصاری کے لکھنو
¿ واقع ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے ۔ اس دوران کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ایک ساتھ چار جگہوں پر چھاپے ماری کی وجہ سے ضلع میں چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہے ۔ لوگ ایک دوسرے سے سوال پوچھتے رہے حالانکہ ابھی تک کسی بھی افسر کی آفیشیل طور سے کوئی جانکاری نہیں موصول ہوسکی ہے ۔فی الحال کاروائی جاری ہے ۔