جمعہ, نومبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے”عید ملن ” بروگرام

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 8, 2023
in آئینہ شہر
0
انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے”عید ملن ” بروگرام
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا محمد طاہر مدنی کا ‘ملک و ملت کی تعمیر میں فارغین جامعۃ الفلاح کا کردار’کے موضوع پرانتہائی جامع و پرُمغز خطاب

نئی دہلی :انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح، دہلی یونٹ کی جانب سے شاہین پبلک اسکول کے وسیع و عریض احاطے میں گزشتہ شب عید ملن و تقریب اعزازی کا نہایت ہی پرشکوہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس بامقصد اجلاس کی صدارت ممتاز عالم دین و جامعۃ الفلاح کے ناظم مولانا محمد طاہر مدنی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹرعاصم محمود فلاحی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

اس پروگرام کی اصل خاصیت یہ تھی کہ اس میں 34 پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ فلاحیوں کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا
ناظم جامعۃ الفلاح و موقر عالم دین مولانا محمد طاہر مدنی نے ‘ملک و ملت کی تعمیر میں فارغین جامعۃ الفلاح کا کردار’کے موضوع پرانتہائی جامع و پرُمغز خطاب کیا۔ اس اہم ترین پروگرام سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ اپنے ان ہونہار فارغین جامعہ کوجنہوں نے اپنی علمی لیاقت سے مختلف النوع عناوین اور زبانوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور آج مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہے ہیں ، کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک محفل برپا کی ہے، لائق ستائش اور قابل تقلید عمل ہے اور اس کے لیے دہلی یونٹ کے ذمہ داروں کی جتنی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ مولانا موصوف نے کہا کہ جامعہ کے فارغین کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ وہ آپس میں مثبت تعلقات استوار رکھتے ہیں ، منظم طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہیں اور جامعۃ کے فلاح و بہبود کے تئیں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ مختلف الجہات کوششوں سے مادرعلمی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ مولانا محترم نے بجا طور سے کہا کہ جامعۃ الفلاح صرف ایک تعلیمی ادارے یا مرکز یا تعلیم گاہ کا نام نہیں ہے بلکہ یہ تعلیمی تحریک ہے جس سے کئی نسلوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔ جامعۃ الفلاح نے جو تعلیمی نظریہ پیش کیا اس کی گونج گزشہ 60 برسوں سے سنی جارہی ہے کیوں کہ اس کی اساس (نصاب)کتاب و سنت پر مبنی ہے۔ جدید و قدیم تعلیم کے مابین سنگم(دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج) اس کے نصاب کی دوسری اہم خصوصیت ہے۔ مولانا مدنی نےپرمسرت لہجے میں کہا کہ الحمد للہ جامعہ ایک طرف تو تعلیمی شعبے میں ارتقائی منزل کی طرف رواں دواں ہے تو دوسری طرف دعوت دین کے فریضے کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے ہوا ہے اور اس اہم کاز کے لیے نیز اقوام عالم پر حجت تمام کرنے کے لیے ابنائے قدیم ہی ہمارے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم نسواں پر جامعہ نے خاص توجہ دی ہے تاکہ ہم صالح معاشرے کی تشکیل میں اہم رول ادا کرسکیں اور اس میں بھی الحمد للہ ہمیں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے رب کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فارغین آج ملک و بیر ون ملک میں مختلف النوع شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہر شعبے میں ان کی پزیرائی ہو رہی ہے اور یہ خدا کا خاص فضل و احسان ہے۔ناظم جامعۃ الفلاح نے انجمن طلبہ قدیم کی دہلی یونٹ کی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور انہیں گراں قدر نصائح سے نوازا۔
اس سے قبل ،تعارف و استقبالیہ پیش کرتے ہوئے دہلی یونٹ کے فعال سکریٹری محمد ارشاد عالم فلاحی نے کہا کہ مادر علمی کی ہمہ جہت ترقی اور جن اعلی مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے اکابرین نے جامعۃ الفلاح کا قیام کیا تھا ان اغراض و مقاصد پر حرف بہ حرف عمل پیرا ہوتے ہوئے ابنائے قدیم کوشاں ہے۔ آج کا یہ اجلاس اس کی ایک اہم کڑی ہے اور انشاء اللہ ہماری کوششیں مسلسل اس سمت میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے جدید و قدیم تمام احباب کا استقبال اور خیر مقدم کیا۔
صدر یونٹ برادر رفعت کمال فلاحی نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کی کارگزاری پیش کی اور مستقبل کا لائحہ عمل سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ قدیم مادر علمی کی تعمیر و ترقی میں اپنا ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی اور جامعۃ کے فارغین و فارغات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے مادر علمی کے لئے اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ہر ممکن سعی کرتے رہیں۔
اس موقع پر عاصم اکرم (ابو عدیم)فلاحى کی ترتیب کردہ کتاب ‘قرآن، سارانش ہندی ایک تعارف’کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ ناظم جامعہ اور اکابرین فلاح نے ہندی زبان میں ترتیب دی گئی اس اہم ترین کتاب کا اجرا کیا اور اس کی تلخیص پیش کی گئی۔ مرتب کتاب نے کتاب کے تعلق سے بتایا کہ چونکہ قرآن کا مخاطب تمام انس جن ہیں اور یہ کتاب سب کے لیے ہے ۔ ہمارے ملک بھارت میں ہندی پڑھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور مسلمانوں کی اکثریت بھی ہندی زبان سے آشنا ہے۔ اس لیےاسے وقت کی اہم ضرورت خیال کرتے ہوئے یہ خلاصہ ہندی میں قرآن سارانش کے نام سے تیار کیا گیا ہے تاکہ قرآن کا پیغام عام لوگوں تک پہنچ سکے کیونکہ قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ جامعۃ الفلاح سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک کی ترقی میں نمایا ں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج فلاحی حضرات ملک و بیرون ملک کی مختلف یونیورسیٹیز ، اسلامک بینک، ایم این سیز، سینٹرل گورنمنٹ، اسکول وکالجز، ہسپتالوں، ادارتی اداروں ، کارپوریٹ انڈسٹریز سمیت صحافت کے شعبے میں اپنی گونا گوں صلاحیتوں کو تسلیم کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس کئی سیشنوں پر محیط تھا۔ اس پروگرام کی اصل خاصیت یہ تھی کہ اس میں 34 پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ فلاحیوں کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا اور انہیں سینئر فلاحی حضرات کے ہاتھوں مومنٹو پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Tags: انجمن طلبہ قدیمعید ملنمولانا محمد طاہر مدنی
ShareTweetSend
Previous Post

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کا سالانہ اجلاس عام

Next Post

مولانا یاسین اختر مصباحی کی رحلت،چاہنے والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
علامہ یٰسین اختر مصباحی بستر علالت پر،دعائے صحت کی اپیل

مولانا یاسین اختر مصباحی کی رحلت،چاہنے والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In