بھوپال(ایجنسیاں): وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے آج ضلع داھر کے مناور ٹاؤن میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ہیلی کاپٹر نے اسی مقام سے کچھ دیر پہلے اڑان بھری تھی اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے واپس آنا پڑا۔
بعد ازاں چیف منسٹر بذریعہ سڑک دھر کے لیے روانہ ہوگئے، جو مناور سے 75 کیلو میٹر فاصلہ پر واقع ہے۔ وہ مناور میں ایک جلسہ سے خطاب کے بعد ضلع دھر میں بھی ایک جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے۔
دراصل وزیر اعلیٰ ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں انتخابی میٹنگ کرنے جا رہے تھے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ دیگر انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے گاڑی میں پہنچے۔
اتوار کو وزیر اعلیٰ مناور سے دھار کی طرف جا رہے تھے۔ وہ نجی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اس دوران پائلٹ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے واپس مناور پہنچایا۔دھر ضلع میں 3 میونسپلٹیوں دھر، مناور، پتھم پور اور 6 میونسپل کونسلوں کوکشی، دہی، دھرم پوری، دھامنوڈ، سردار پور، راج گڑھ میں 20 جنوری کو پولنگ ہے۔ ووٹوں کی گنتی 23 جنوری کو ہوگی۔ ان انتخابات کے لیے اتوار کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان میٹنگ کرنے آئے تھے۔ اس تناظر میں وزیر اعلیٰ نے اتوار کو پانچ انتخابی اجلاسوں سے خطاب کیا۔