اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا داخلہ اورفوجی آپریشن

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 15, 2023
in خاص خبریں
0
الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا داخلہ اورفوجی آپریشن
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ:اسرائیل کی فوج بدھ کی علی الصباح غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال میں داخل ہو گئی ہے جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کئی دھماکے بھی ہوئے ہیں۔ الشفا اسپتال میں داخل ہونے سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اور آپریشن کی ضرورت کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز الشفا اسپتال کے مخصوص حصوں میں حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہیں۔
فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کے اہلکاروں میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں اس طرح کے پیچیدہ اور حساس ماحول میں عام شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر کارروائی کی تربیت دی گئی ہے۔اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال میں جاری فوجی کارروائی سے متعلق مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ البتہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی اہلکار کوشش کر رہے ہیں کہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔اسرائیل کی حکومت اور فوج مسلسل یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ الشفا اسپتال کے نیچے حماس کے جنگجوؤں کا ہیڈ کوارٹر ہے اور وہ غزہ کے طبی مرکز کو اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل کے اس دعوے کو درست قرار دیا تھا کہ حماس اپنے جنگجوؤں کو بچانے کے لیے اسپتالوں اور طبی مراکز کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہے۔دوسری جانب حماس اور اس کے زیرِ انتظام غزہ کا محکمۂ صحت کئی بار اس الزام کی تردید کر چکے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ سے گفتگو میں غزہ میں حماس کے تحت محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کے کمپلیکس کے مغربی حصے میں کارروائی کی ہے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈاکٹر منیر البرش کے مطابق اسپتال میں کئی دھماکے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والا گرد و غبار ان حصوں میں بھی پہنچ گیا ہے جہاں وہ موجود ہیں۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اسپتال کے اندر بھی دھماکے ہوئے ہیں۔تاہم آزاد ذریعے سے الشفا اسپتال کی تازہ ترین صورتِ حال کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں لگ بھگ 650 مریض زیرِ علاج ہیں جب کہ سات ہزار بے گھر فلسطینیوں نے بھی اسپتال میں پناہ لی ہوئی ہے۔الشفا اسپتال میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی سے قبل اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔وائٹ ہاؤس نے اس گفتگو کے حوالے سے بتایا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ اس میں الشفا اسپتال میں فوجی کارروائی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا تھا۔وائٹ ہاؤس نے منگل کوایک بیان میں کہا ہے کہ اسپتالوں پر فضائی حملوں یا اس میں لڑائی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔اسپتالوں میں بے گناہ افراد، مدد کے منتظر لوگ اور بیمار علاج کی غرض سے آتے ہیں وہ لڑائی کے درمیان پھنس سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے حامی بھری ہے کہ وہ غزہ میں ایندھن کی کچھ شپمنٹس آنے کی اجازت دے رہی ہے اور یہ اجازت انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے۔سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ غزہ میں ایندھن آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔حالیہ دنوں میں غزہ سٹی اور شمالی غزہ کے کئی علاقوں پر اسرائیل کی فوج قابض ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں عمارتوں پر اسرائیل کے پرچم لہرائے گئے ہیں جب کہ بعض مقامات پر فوجی یونٹس اپنے پرچم بھی لگا رہی ہیں۔
اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا دعویٰ ہے کہ شمالی غزہ پر حماس کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے جب کہ غزہ شہر میں اسرائیل کی فوج نے پیش رفت کی ہے۔جنگ جاری رہنے کے حوالے سےاسرائِیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ "ہم مہینوں کا سوچ رہے ہیں، ایک دو دن کا نہیں۔”اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ الشفا اسپتال کے اطراف میں اس نے متعدد سرکاری عمارتوں، اسکولوں اور رہائشی عمارتوں پر قبضہ کیا ہے جہاں سے انہیں اسلحہ بھی ملا ہے جب کہ اس دوران عسکریت پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کے قانون ساز ادارے کی عمارت، حماس کا پولیس ہیڈ کوارٹر اور حماس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ ان عمارتوں کی علامتی طور پر تو بہت زیادہ اہمیت ہے۔ لیکن جنگی حکمتِ عملی کے طور پر ان پر قبضہ کس قدر اہم ہو سکتا ہے یہ واضح نہیں ہے۔ کیوں کہ حماس کے جنگجو جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی زیرِ زمین چلے گئے تھے۔
منگل کو اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں بچوں کے اسپتال کے نیچے حماس نے ہتھیار ذخیرہ کیے ہوئے تھے جب کہ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حماس نے یرغمال افراد کو بھی یہاں قید رکھا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئل ہگاری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے الرنتیسی اسپتال کے تہہ خانے میں حماس کا کمانڈ سینٹر ملا ہے جہاں اسلحہ، گرینیڈ، خودکش جیکٹیں اور دیگر گولہ بارود رکھنے کا اسٹور بنایا ہوا تھا۔واضح رہے کہ حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر زمین، فضا اور بحری راستوں سے غیر متوقع حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے اس حملے کے دوران 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جو اب بھی اس کی تحویل میں ہیں۔حماس کے مطابق ان مغویوں میں سے بعض اسرائیل کے حملوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جوابی کارروائی کے طور پر غزہ پر مسلسل بمباری کے سبب حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے طبی حکام کے مطابق 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں جن میں ساڑھے چار ہزار بچے اور تین ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلی فوجالشفا اسپتالحماسفوجی آپریشن
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ کے اسپتال پر حملے کیخلاف امریکہ میں مظاہرہ

Next Post

چینی صدر امریکہ کے دورہ پر پہنچ گئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جی 20 اجلاس میں چینی صدرکی شرکت مشکوک

چینی صدر امریکہ کے دورہ پر پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In