نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں خوفناک آلودگی سے تقریباً ہر کوئی پریشان ہے،بعض اطلاعات مظہر ہیں کہ دہلی کی ايئر کوالٹی کے ناگفتہ بہ ہوجانے سے یہاں بچوں اور بزرگوں کی زندگی خطرات میں گھر گئ ہے۔ آپ کوبتانہ صرف کھلی جگہوں پر سانس لینا دشوار ہے بلکہ گھروں میں بھی سموگ کا احساس ہوتا ہے۔ نئی دہلی کے قلب کناٹ پلیس کو جانے والی سڑک کستوربا گاندھی مارگ پر جو ایئرکوالٹی کی صورت حال پیش کرنے والا بورڈ ہے وہ آج اتوار کی صبح بند نظر آیا۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق دہلی میں جمعے سے’زہرآلود‘ کہر کی چادر سی تنی ہے اور ایئرکوالٹی انڈیکس ’سیوئیر‘ یعنی ’شدید‘ تک پہنچ گئی ہے۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی ’خطرناک‘ حد تک پہنچ گئی۔ ایئرکوالٹی اشاریے میں ایک سے 50 تک کو صحت بخش مانا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کے درمیان کی صورت حال صحت مند لوگوں کو بھی متاثر کرتی ہے جبکہ بیمار لوگوں کے لیے اسے خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ دہلی میں حکام نے اس معاملے میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا اور اس میں دیگر فیصلوں کے ساتھ ساتھ سکول کالجوں کو اتوار تک بند کر دیا ہے۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ سوشل میڈیا پر اس کے متعلق باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اکثر لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، گلے میں خراش اور کھانسی کی شکایت ہے۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے صورتحال کو قابومیں کرنے کی بعض کوششیں ہوئی ہے،لیکن ایئر کوائلیٹی پر نگاہ رکھنے والے واقفکاروں کی مانیں تو اس سے کچھ بھی بہتری نہیں آئی ہے۔