جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حج 2024کے عازمین کی ممکنہ پریشانیوں کاماہرین کو اندیشہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 4, 2023
in خاص خبریں, دیارِ ملت
0
دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ یکم مئی سے
0
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یواین آئی )حج 2024 کے عازمین حج پہ بھی 2023کی طرح پریشانیوں اور خطرات کے بادل چھارہے ہیں کیوں کہ حج 2024 کےلئے روایت کے مطابق اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں حج فارم دست یاب ہوجانا چاہیے تھا مگر اب تک وزارت اقلیتی فلاح وبہبود اور حج کمیٹی آف انڈیا کی حج 2023کی جائزہ میٹنگ بھی نہیں ہوسکی ہے جبکہ حج 2023 میں حج بے تحاشا مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ تمام طرح کی پریشانیوں کا سامنا حاجیوں کو کرنا پڑا جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ حج فارم جاری کرنے میں 4.5 ماہ کی تاخیر تھی ان خیالات کا اظہار حج معاملات کے ماہرین نے کیا ہے ۔
واضح رہے کہ حج 2023 کے عازمین کی پریشانیوں کو لے کر احمدآباد اور اورنگ آباد کے حاجیوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا اور یہی نہیں بھوپال میں بھی حج کو معاملہ کو لے کر زبردست احتجاج ہوا تھا اور حج ہاؤس ممبئی کے سامنے سماج وادی پارٹی مہاراشٹرکے صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں بھی کرایہ کے معاملہ کو لے کر مظاہرہ ہوا تھا اور اس سلسلے میں مہاراشٹر حکومت کے سابق وزیر عارف نسیم خاں نے بھی وزارت کو خط لکھ کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔ان سارے لوگوں کی کوششیں بارآمد نہیں ہوسکیں اور حج انتظامات سے جڑی ایجنسیوں نے نہ ہی اس سے کوئی سبق حاصل کیا اور نہ ہی حج 2024 کے لیے ابھی تک ایکشن پلان یا کوئی پروگرامابھی تک تیار نہیں کیا ہے جس سے یہ خطرہ پوری طرح ہے کہ حج 2024بھی پریشانیوں کے نذر ہوجائے گا۔
حالاں کہ اس سلسلے میں برسوں سے عازمین حج کوبہتر سہولیات دلانے کے لیے مستقل طورسے مختلف طریقوں سے جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے 9 جون کو ہی وزارت کے سکریٹری کو خط لکھا تھا یہی نہیں انھوں نے 9 جولائی کو ملک کے صوبائی حج کمیٹیوں کے چیئرمین کو جو بنیادی طور سے عازمین کے نمائندے ہوتے ہیں ان کو بھی تفصیلی خط لکھ کر تجویز بھیجی تھی کہ حج 2024 کو ان تجاویز کے تحت کامیاب ،اچھا اور سستا بنایا جاسکتا ہے جس میں انھوں نے اگست میں حج ایکشن پلانٹ جاری کرنے کا اور اکتوبر میں حج فارم جاری کرنے کا اور حج فلائٹ شروع ہونے سے 4 ماہ پہلے گولوبل ٹینڈرنگ کے ذریعہ کرایہ کا مسئلہ اور مکہ اور مدینہ میں رہائش کا کام ۴ ماہ پہلے مکمل کرلیا جائے اورعازمین حج کے سہولت کے مدنظر 15 نکاتی تجاویز بھیجی تھی پھر 20 اگست کو حج کمیٹی آف انڈیا کو حج کانفرنس بلاکر حج کا کام شروع کرنے کے لیے انھوں نے خط لکھا تھا مگر انتظامات سے جڑی ایجنسیوں نے ابھی تک کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی حج 2024 کے سلسلے میں کوئی تیاری شروع کی ۔
اس معاملہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر عارف نسیم خاں نے سخت مطالبہ کیا ہے کہ عازمین حج کے فارم فوراً جاری کیے جائیں اور مقررہ وقت پر سارے کام شروع ہوں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی نے بھی حکومت اور انتظام سے جڑی ایجنسیوں کی سرد مہری پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عازمین حج بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں اور وہ وقت مقررہ پر ہوتا ہے اس لیے اس میں کسی طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ابھی غور طلب ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں ایک برس سے دو ڈپٹی سی ای او کا عہدہ خالی ہے جس سے حج آپریشن وانتظام میں پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے وزارت کو اس کی طرف بھی توجہ دینا چاہیے ساتھ ہی ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا میں سی ای او کا عہدہ بھی بہت ذمہ داری کا ہے اور ایک ہفتہ پہلے سی ای او کو ہٹا کر ایک افسر کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے جبکہ حج کمیٹی میں پوری طرح مستقل طور سے افسر کی تعیناتی ہونی چاہیے کیوں کہ ملک بھر کی صوبائی حج کمیٹیا ں اور حاجی اور عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہی اپنے سارے مسائل رکھتے ہیں ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ 27 مارچ 2023 کا چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے فیصلہ کیا تھا کہ اقلیتی فلاح وبہبود کی وزارت 3 ماہ کے اندر حج ایکٹ کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل پوری کرلے مگر اب تک 5 مہینہ گزرجانے کے بعد بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل بھی نہیں ہوئی ہے جبکہ حج ایکٹ 2002 کے ساتھ ساتھ عدالت عظمیٰ کی بھی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ اس سے سوسالہ ادارہ جس کی ایک تابناک تاریخ رہی ہے موجودہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے اپنی تاریخ کے سب سے برے دورسے گزررہاہے ۔

Tags: حج 2024عازمینماہرین
ShareTweetSend
Previous Post

کیجریوال نے اوکھلا لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا

Next Post

اوراب عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجئے سنگھ گرفتار

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اوراب عام آدمی پارٹی  کے رکن راجیہ سبھا سنجئے سنگھ گرفتار

اوراب عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجئے سنگھ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In