علی گڑھ : اے ایم یو گرلس اسکول میں استقبالیہ اور الوداعیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں گیارہویں جماعت کی سبحانہ (سائنس) کو مس فریشر کا خطاب ملا جبکہ طیبہ فاطمہ مظہر (ہیومینٹیز) کو فرسٹ رنر اپ اور پریال (ہیومینٹیز) کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔ شائنہ خان (سائنس) کو مس ڈیسنٹ اور نندنی (ہیومینٹیز) کو مس گورجیئس کا خطاب دیا گیا۔ اسی طرح بارہویں جماعت کی بصرہ حسن رضوی (ہیومینیٹیز) کو مس فیئر ویل کا خطاب ملا جبکہ بھاویہ سنگھ (ہیومینیٹیز) کو فرسٹ رنر اپ اور زہرہ ہاشمی (ہیومینیٹیز) کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔ اسنیہا (ہیومینیٹیز) کو مس ڈینٹ، بشریٰ تبسم (سائنس) مس گورجیئس اور عرشیہ (سائنس) کو مس پاپولر کا خطاب دیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر شائستہ افروز (ڈپٹی ڈائرکٹر، ایجوکیشن ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) نے بارہویں جماعت کی طالبات کو تلقین کی کہ زندگی میں کیریئر کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین تیاری کریں۔
قبل ازیں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسکول پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے زندگی میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی وقت کی پابندی کرنے والے طلباء و طالبات کے قدم چومتی ہے۔ انھوں نے سیلف ڈسپلن کی مشق کرنے کی بھی تاکید کی جس سے سستی اور تاخیر کی عادت کو دور بھگایا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر شیبا جیلانی (شعبہ کیمیکل انجینئرنگ) اور ڈاکٹر صالحہ زبیر (شعبہ کمپیوٹر سائنس) نے مس فیئرویل مقابلے کو جج کیاجبکہ ڈاکٹر افروز بانو (شعبہ تعلیم) اور فوزیہ ظفر خان مس فریشر مقابلے کی جج تھیں۔اس موقع پر ریمپ واک، سوال جواب راؤنڈ، اور ڈانس پرفارمنس سمیت کئی دیگر پروگرام ہوئے اور مختصر ڈراما ’بیک بینچرز‘ بھی پیش کیا گیا۔