جمعہ, جون 20, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

بی جے پی کے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 24, 2024
in الیکشن
0
ہماچل پردیش کیلئے بی جے پی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

17 ریاستوں میں 111 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان

نئی دہلی(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی پانچویں فہرست میں 17 ریاستوں کی 111 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔آج یہاں جاری ایک ریلیز میں پارٹی نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ پانچویں فہرست میں 111 امیدواروں میں سے 20 خواتین شامل ہیں۔پانچویں فہرست میں مغربی بنگال کی 19 سیٹوں، اڈیشہ کی 18، بہار میں بی جے پی کی تمام 17 سیٹوں، اتر پردیش کی 13 سیٹوں، راجستھان کی 7 سیٹوں، آندھرا پردیش اور گجرات کی 6-6، ہریانہ، کرناٹک اور کیرالہ کی 4-4، ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں 2-2، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کی 3-3، گوا، سکم اور میزورم کی ایک ایک سیٹ کے امیدوار شامل ہیں۔
بی جے پی نے آندھرا پردیش میں اراکو (ر) سیٹ سے وائی ایس آر کانگریس سے آنے والی کوتھاپلی گیتا کو ٹکٹ دیا ہے۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این کرن کمار ریڈی کو راجمپیٹ سے، بی جے پی کے ریاستی صدر ڈی پورندریشوری کو راجمندری سے اور تروپتی سے ورا پرساد راؤ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بہار میں بکسر سے مرکزی وزیر اشونی چوبے کا ٹکٹ کٹ گیا ہے اور ان کی جگہ متھیلیش تیواری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وویک ٹھاکر کو نوادہ سے، گری راج سنگھ کو بیگوسرائے سے، راجیو پرتاپ روڈی کو سارن سے دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔ گجرات میں وڈودرا اور سبرکانٹھا سے نئے چہروں – ہیمانگ جوشی اور شوبھنا بین برایا کو موقع دیا گیا ہے۔ہریانہ میں کروکشیتر سے کانگریس چھوڑکر آنے والے صنعتکار نوین جندال کو اور حصار میں وزیر رنجیت چوٹالہ کواتارا گیا ہے جبکہ فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے جھارکھنڈ میں دمکا (ریزرو) سیٹ سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ چھوڑکر آئیں محترمہ سیتا سورین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
راجستھان میں جے پور رورل سے کرنل راجیہ وردھن سنگھ کی جگہ راؤ راجندر سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اتر پردیش میں غازی آباد میں جنرل وی کے سنگھ کے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد اتل گرگ کو یہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ میرٹھ میں راجندر اگروال کی جگہ رامانند ساگر کے رامائن سیریل میں رام کا ہمہ وقت مقبول کردار ادا کرنے والے ارون گوول کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پیلی بھیت سے ورون گاندھی کی جگہ جیتن پرساد کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ محترمہ مینکا گاندھی کو سلطان پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانپور سے ستیہ دیو پچوری کا ٹکٹ کاٹ کر رمیش اوستھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔مغربی بنگال میں بیرک پور سے ارجن سنگھ اور تاملوک سے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

آندھرا پردیش میں اراکو سے محترمہ کوتھاپلی گیتا، اناکاپلے-سی ایم سے رمیش، راجمندری سے محترمہ پنرڈیشوری، نرسا پورم سے بوپاتھیراجو سرینواس ورما، تروپتی سے ورپرساد راؤ، راجامپیٹ سے این کرن کما ریڈی۔بہار میں مغربی چمپارن سے ڈاکٹر سنجے جیسوال، مشرقی چمپارن سے رادھا موہن سنگھ، مدھوبنی سے اشوک کمار یادو، ارریہ سے پردیپ کمار سنگھ، دربھنگہ سے گوپال جی ٹھاکر، مظفر پور سے راج بھوشن نشاد، مہاراج گنج سے جناردن سنگھ سگریوال، سارن سے راجیو پرساد روڑی، اُجیار پور سے نتیا نند رائے، بیگوسرائے سے گری راج سنگھ، پٹنہ صاحب سے روی شنکر پرساد، پاٹلی پترا سے رام کرپال یادو، آرہ سے آر کے سنگھ، بکسر سے متھلیش تیواری، ساسارام سے شیویش رام، اورنگ آباد سے سشیل کمار سنگھ، نوادہ سے وویک ٹھاکر۔ گوا میں جنوبی گوا سے محترمہ پلوی سرینواس ڈیمپو۔گجرات کے مہسانہ سے ہری بھائی پٹیل، سابر کانٹھا سے محترمہ شوبھنا بین مہندر سنگھ بریا، سریندر نگر سے چندو بھائی چھگن بھائی شیہورا، جوناگڑھ سے راجیش بھائی چوڈاسما، امریلی سے بھرت بھائی من بھائی سوتاریا، وڈودرا سے ڈاکٹر ہیمانگ یوگیش چندر جوشی۔ہریانہ میں کروکشیتر سے نوین جندال، حصار سے رنجیت چوٹالہ، سونی پت سے موہن لال بدولی، روہتک سے ڈاکٹر اروند کمار شرما۔
ہماچل پردیش کے کانگڑا سے ڈاکٹر راجیو بھردواج، منڈی سے محترمہ کنگنا رناوت۔ جھارکھنڈ کے دمکا سے مسز سیتا سورین، چترا سے کالی چرن سنگھ، دھنباد سے دلو مہتو۔ کرناٹک میں بیلگام سے جگدیش شیٹر، رائچور سے راجہ امریشور نائک، اترا کنڑ سے وشویشر ہیگڈے کاگیری، چکبالر پور سے ڈاکٹر کے سدھاکر۔ کیرالہ میں وایناڈ سے کے سریندرن، الاتور سے محترمہ ڈاکٹر ٹی این سراسو، ایرناکولم سے ڈاکٹر کے ایس رادھا کرشنن ، جی کرشنا کمار کولم سے۔مہاراشٹر کے بھنڈارا گونڈیا سے سنیل بابو راؤ میدے، گڑھ چرولی چمورسے اشوک مہادیو راؤ نیتے، سولاپور سے رام ساتپوتے۔ میزورم میزورم سے ونالہاماؤکا۔اڈیشہ میں بارگڑھ سے پردیپ پروہت، سندر گڑھ سے جوال اورم، سمبل پور سے دھرمیندر پردھان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح کیونجھر سے اننت نائک، میور بھنج سے نابا چرن مانجھی، بالاسور سے پرتاپ چندر سارنگی، بھدرک سے ابھیمنیو سیٹھی، ڈھیکنال سے رودرنارائن پانی، بالانگیر سے محترمہ سنگیتا کماری سنگھ دیو، کالاہانڈی سے محترمہ مالویکا کیشری دیو، نبرنگ پورسے بلبھدر مانجھی، کیندر پاڑہ سے بیجیانت ‘جئے’ پانڈا، جگت سنگھ پور سے ویبھو پرساد ترائی، پوری سے ڈاکٹر سمبیت پاترا، بھونیشور سے اپراجیتا سارنگی، آسکا سے محترمہ انیتا شوبھدرشینی، برہما پور سے پردیپ کمار پانگراہی، کوراپٹ سے کالیرام مانجھی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ راجستھان میں شری گنگا نگر سے محترمہ پریاکا بالن، جھنجھنو سے سبھکرن چودھری، جے پور دیہی سے راؤ راجندر سنگھ، جے پور سے منجو شرما، ٹونک سوائی مادھوپور سے سکھبیر سنگھ جونپوریا، اجمیر سے بھاگیرتھ چودھری، راجسمند سے محترمہ مہیما وشویشور سنگھ اور
سکم میں سکم سے دنیش چندر نیپال۔ تلنگانہ میں وارنگل سے اروری رمیش اور کھمم سے تاندرا ونود راؤ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔اتر پردیش میں سہارنپور سے راگھو لکھن پال، مراد آباد سے سرویش سنگھ، میرٹھ سے ارون گوول، غازی آباد سے اتل گرگ، علی گڑھ سے ستیش گوتم، ہاتھرس سے انوپ والمیکی، بدایوں سے دروجے سنگھ شاکیہ، بریلی سے چھترپال سنگھ گنگوار، پیلی بھیت سے جیتن پرساد، سلطان پور سے محترمہ مینکا گاندھی، کانپور سے رمیش اوستھی، بارہ بنکی سے راجرانی راوت، بہرائچ سے ڈاکٹر اروند گونڈ پارٹی امیدوار ہوں گے۔پارٹی کی فہرست کے مطابق مغربی بنگال میں جلپائی گوڑی سے ڈاکٹر جینت رائے، دارجلنگ سے راجو بشت، رائے گنج سے کارتک پال، جنگی پور سے دھننجے گھوش، کرشنا نگر سے راج ماتا محترمہ امرتا رائے، بیکر پور سے ارجن سنگھ، دمدم سے شلبھدر دت، باراسات سے سوپن مجمدار، بشیرہاٹ سے محترمہ ریکھا پاترا، متھرا پورسے اشوک پرکیت، کولکاتہ ساؤتھ سے محترمہ دیواشری چودھری، کولکاتہ نارتھ سے ڈاکٹر تپس رائے، الوبیریا سے ارون ادے پال چودھری، سری رام پور سے کبیر شنکر بوس، آرام باغ سے اروپ کانتی دیگر، تاملوک سے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے، میدنی پور سے محترمہ اگنی مترا پال، بردھمان ایسٹ سے آشم کمار سرکار اور بردھمان درگاپور سے دلیپ گھوش کو پارٹی امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

Tags: آندھرا پردیشامیدواربہاربی جے پیپارٹیپانچویں فہرستجھارکھنڈ مکتی مورچہغازی آبادمرکزی الیکشن کمیٹیہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

کتے مخصوص الفاظ اور ان کا مطلب سمجھتے ہیں: تحقیق

Next Post

دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا: سندیپ پاٹھک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا: سندیپ پاٹھک

دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا: سندیپ پاٹھک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In