سمستی پور:جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کرہوا برہیتا وایا کلیان پور میں سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کیونکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں 15اگست کا دن نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے باشندگان ہند15 اگست کو یوم ازادی کے طور پر مناتے ہیں اسی روایت کے پیش نظر جامعہ ہذا میں پرچم کشائی کا عمل جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب کے ہاتھوں انجام پایا،ترانۂ ہند عزیزم عبداللہ اور ذکراللہ سلمہما نے مشترکہ طور پر پیش کیا اور عزیزم عبدالواحد،ابو سعد اور مشاہد سلہم نے یوم آزادی کے عنوان سے تقریریں پیش کیں پھر جامعہ ہذا کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عبدالکریم صاحب قاسمی نے تاریخ جشن یوم آزادی کو تفصیل سے بیان کیا اورطلبہ و مہمانان عظام کو تاریخ یوم آزادی سے آگاہ کیا۔
جامعہ ہذا کے ناظم حضرت قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی غیر موجودگی میں تقریب کو کامیاب بنانے میں صدر مدرس جناب حافظ محمد فخرعالم صاحب،مفتی محمد عاشق الہی صاحب قاسمی اورحافظ محمد ارشد صاحب پیش پیش رھے ۔
شرکائے مجلس میں اساتذۂ جامعہ کے علاوہ جناب پرویز عالم صاحب ودیگر اصحاب کی موجودگی باعث مسرت رہی اور اخیر میں نائب ناظم جامعہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مٹھایوں کی تقسیم کے ساتھ پروگرام ختم ہوا