جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10سال کی قید

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 25, 2022
in اخبارجہاں
0
خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10سال کی قید
0
SHARES
47
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک )سعودی عرب میں ایک عدالت نے 22 اگست کو خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مختلف عربی میٖڈیا میں آنے والی خبروں کے درمیان اب برطانوی خبررساں ادارہ بی بی سی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے، لیکن خود سعودی عرب کا میڈیا اس موضوع پر خاموش ہے۔ بی بی سی کے بقل سعودی عرب کے علاوہ عرب دنیا کے باقی ذرائع ابلاغ نے سابق امام کعبہ کو دس سال سزا سنائے جانے کی خبر شائع کی ہے۔ حالانکہ بی بی سی کی رپورٹ میں ہ بھی بتایا گیا ہے کہعرب دنیا کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق سعودی اپیل عدالت نے 22 اگست کو سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کے خلاف 10 سال قید کی سزا جاری کی۔
سابق امام کعبہ سے متعلق اس خبر کو شائع کرنے والے ذرائع ابلاغ میں قطر سے منسلک عربی 21 بھی شامل ہے جس نے اطلاع دی کہ عدالت نے ذیلی عدالت کی جانب سے ان الزامات کی بریت کے لیے جاری کردہ فیصلے کو واپس لے لیا۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکام نے اگست 2018 میں صالح الطالب کی گرفتاری کی وجہ بتائے بغیر انھیں گرفتار کر لیا تھا۔عربی 21 کے مطابق الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں دارالحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ کی ہائی کورٹ بھی شامل ہے جہاں اُنھوں نے گرفتاری سے قبل کام کیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد انسانی حقوق کے گروپوں اور سعودی مخالف مختلف ذرائع ابلاغ ان کی سزا کو اس خطبے سے جوڑ رہے ہیں جو اُنھوں نے ‘برائی کو مسترد کرنے کی اہمیت’ کے بارے میں دیا تھا۔اس وقت سعودی کارکن یحییٰ ایسری نے قطر کی مالی معاونت سے چلنے والے الجزیرہ نیٹ کو بتایا کہ ان کے ملک کے حکام ان لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو مستقبل میں ممکنہ طور پر حکومت اور مقبولیت کے حامل افراد پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی قطر کے ساتھ 2017 میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سے سعودی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹی وی چینل الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں ‘جابر اور مطلق العنان’ حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔ تاہم انھوں نے سعودی شاہی خاندان کے نام لینے سے اجتناب کیا تھا۔اُنھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت میں کی جانے والی سماجی تبدیلی پر سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کو اجاگر کیا جس میں سے ایک نے اسے حیران کن قرار دیا تھا۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں متعدد اسلامی علما کو ایک انتہائی قدامت پسند مذہبی سوچ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ‘لبرلائزیشن’ مہم اور اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے ان کے ‘وژن 2030 ‘ سے مطابقت نہیں رکھتی۔ان کی گرفتاری کی طرح الطالب کے خلاف فیصلے نے بھی ولی عہد کے سعودی ناقدین اور ان کی لبرل پالیسیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔
بی بی سی کے بقول ٹوئٹر پر دس لاکھ فالوورز کے ساتھ ترکی الشلہوب نے جو خود کو انسداد بدعنوانی کا صحافی قرار دیتے ہیں، اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الطالب کے "برے کام اور اس کے مجرموں” کے خلاف خطبات کی وجہ سے سعودی عدالتوں نے انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں شلہوب نے اس فیصلے کو "بن سلمان کی حکومت کے ظلم، بدعنوانی اور ناانصافی کی کہانیوں میں سے ایک” قرار دیا ہے۔
اس ٹویٹ نے زیادہ تر مبلغ کی حمایت حاصل کی ہے۔دریں اثنا سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے بارے میں رپورٹ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ضمیر کے قیدیوں نے اس فیصلے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

Tags: سابق امام حرمشیخ صالح
ShareTweetSend
Previous Post

شام میں ایران کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

Next Post

کانگریس کے صدارتی الیکشن کے ملتوی ہونے کے قیاس

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
کانگریس کے صدارتی الیکشن کے ملتوی ہونے کے قیاس

کانگریس کے صدارتی الیکشن کے ملتوی ہونے کے قیاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In