شملہ، 27 اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے لاہول اسپتی اور کنور اضلاع میں ہفتہ کو تازہ برف باری ہوئی جبکہ ریاست کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہول اسپتی اور کنور کے بلند علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ لاہول اسپتی میں، گونڈلا میں آٹھ سینٹی میٹر، ہنسا میں 2.5 سینٹی میٹر، کیلونگ میں دو سینٹی میٹر، اور کوکماسری میں 1.5 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ لاہول اسپتی کے اونچے دروں پر ایک سے دو فٹ برف باری ہوئی۔ کوٹھی میں 28 ملی میٹر، چمبا کے تیسا اور ڈلہوزی میں 10 ملی میٹر، پالم پور اور چمبا میں آٹھ ملی میٹر، کنور کے کلپا میں سات ملی میٹر، چمبا اور دھرم شالہ میں پانچ ملی میٹر بارش ہوئی۔
ریاست میں بڑے پیمانے پر بارش یا برفباری کی وجہ سے دوپہر کے وقت پارہ گر گیا۔ آسمانی بجلی اور طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف مقامات پر بجلی کی سپلائی میں خلل پڑنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔موجودہ خراب موسمی صورتحال اگلے دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اور رات کے درجہ حرارت میں کئی ڈگری تک کمی آسکتی ہے۔ کیلونگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری تھا، جو کل سے چار ڈگری کم ہے۔شملہ کا کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری، کلپا 4.6، دھرم شالہ 13.4، اونا اور نہان 18-18، سولن 13.6، منالی 2.4، کانگڑا، منڈی 15.4، بلاس پور 19.3، ہمیر پور 17.4، چمبا، 14.5، ڈلہوزی 4.5، نارکنڈا 6.6، کوفری 8.8 اور جبرہٹی یہ 14.2 ڈگری رہا۔