منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 23, 2023
in خاص خبریں
0
ارد گان کی یونان کو’’بھاری قیمت‘‘چکانے کی دھمکی
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انقرہ(ایجنسیاں)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات طے شدہ متوقع شیڈول سے ایک ماہ پہلے کرائے جارہے ہیں۔تاہم صدر ایردوان نے ترک نوجوانوں سے گفتگو میں کہا ہے انتخابات کا یہ اعلان قبل از وقت نہیں ہے بلکہ انتخابات کی طرف پہلے پہنچنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا وہ بطور صدر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 14مئی کو انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ اس تاریخ کا اعلان سکولوں میں امتحانی شیڈول کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
ترکیہ کے رواں سال میں متوقع انتخابات ترکیہ کے سب سے مضبوط شخص اور موجودہ صدر کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے بر سر اقتدار ہیں اور ملک کو مسلم کلچر کےنزدیک لانا چاہتے ہیں اگرچہ سرکاری طور پر ترکیہ ایک سیکولر ملک ہے۔
چودہ مئی کے انتخابات کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ابھی مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے ایک لیڈر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ فروری میں مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔

واضح رہے کہ رجب طیب ایردوان 2003 سے 2014 تک تین بار ترکیہ کے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے اور گزشتہ آٹھ برس کے دوران وہ دو مرتبہ ملک کے صدر رہے۔ترکیہ میں پہلے زیادہ اختیارات وزیرِ اعظم کے پاس تھے لیکن 2017 میں ملک گیر ریفرنڈم کے بعد تمام اختیارات وزیرِ اعظم سے صدر کو منتقل کیے گئے۔سال 2023 کے انتخابات صدر ایردوان کے لیے مشکل قرار دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ ترکیہ کو درپیش مشکل معاشی صورتِ حال اور مہنگائی میں اضافہ ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ میں رواں برس جون میں انتخابات ہونا تھے لیکن حکومتی شخصیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں گرمی کا موسم ہوگا جب کہ اس ماہ میں مسلمانوں کی مذہبی تہوار بھی ہوں گے اس لیے قبل از وقت انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
صدر ایردوان کی عمر اب 68 برس ہو چکی ہے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہے ہیں۔انہوں نے 2018 میں ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا تھا جس کے تحت وزراتِ عظمی کا منصب ختم کرتے ہوئے زیادہ اختیار صدر کو منتقل کر دیے تھے۔ اس سے قبل ترکیہ میں صدر کا عہدہ رسمی تھا۔
اب نئے نظام کے تحت صدر کا انتخاب اور ملک کی پارلیمان کے اراکین کا الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے۔ملک کی حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایردوان پر الزام عائد کرتی ہیں کہ ملک کی خراب معاشی صورتِ حال اور شہریوں کے حقوق سلب کرنے کے ذمہ دار صدر ہیں۔ایردوان پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ ملک میں حکومت کے نئے نظام سے تمام اختیارات ایک شخص کو منتقل کرکے ‘شخصی اقتدار’ قائم کیا گیا ہے۔

Tags: اعلانترکیہعام انتخابات
ShareTweetSend
Previous Post

برج بھوشن کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے میری کوم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

Next Post

مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In