غازی پور:26ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع غازی پور میں پولیس نے پیر کو تقریبا 20کوئنتل مبینہ گائے کے کوشت کے ساتھ 10افراد کو گرفتار کیاہے۔
غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ گرفتار ملزمین لمبے عرصے سے گئو اسمگلنگ میں سرگرم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کوتوالی پولیس اور سوات کی مشترکہ ٹیم نے ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریبا 5بجے صدر سی او کی قیادت میں صدر کوتوالی پولیس اور سوار ٹیم کی مشترکہ ٹیم کو صدر کے کھدائی چوکی علاقے کے لکڑی کے ٹال پر مبینہ طور سے کچھ لوگوں کے کے ذریعہ گایوں کو ذبح کئے جانے کی اطلاع ملی۔
اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے اس مقام پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران 10افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 20کوئنتل گائے کا گوشت، ایک پک اپ اور 13بائیک برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتارملزمین میں صدر کوتوالی علاقے کے قدوس ولد نصیر اور اس کے گروہ کے دیگر نو افراد شامل ہیں۔