نئی دہلی (یو این آئی) حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے لیے اٹھائے گئے ضروری اقدامات اور اور بہتر رپورٹنگ کی بدولت اس سال ستمبر میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن مسلسل ساتویں مہینے 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ اس سال ستمبر میں 147686 کروڑ روپے جی ایس ٹی ریوینیو کلیکٹ ہواہے جو کہ گزشتہ برس کے اسی مہینے میں جمع ہونے والے 117010 کروڑ روپے سے 26 فیصد زیادہ ہے ۔وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2022 میں جی ایس ٹی رینوینیو 147686 کروڑ روپے تھا، جو ستمبر 2021 کے 117010 کروڑ روپے سے 26 فیصد زیادہ ہے ۔ کل جی ایس ٹی میں سی جی ایس ٹی 25271 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 31813 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ڈی 80464 کروڑ روپے ، جس میں درآمدی سامان پر جی ایس ٹی کلیکشن 41215 کروڑ روپے بھی شامل ہے اور 10137 کروڑ روپے کا معاوضہ ٹیکس کلیکشن ہوا جس میں 856 کروڑ روپے کا درآمدی سامان پر کلیکشن ٹیکس بھی شامل ہے ۔حکومت نے آئی جی ایس ٹی (انٹیگریٹیڈ جی ایس ٹی) سے 31880 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 27403 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی منتقل کیے ہیں۔ باقاعدہ تصفیہ کے بعد ستمبر 2022 میں مرکز کا کل سی جی ایس ٹی ریونیو 57151 کروڑ روپے اور ریاستوں کے لیے ایس جی ایس ٹی ریوینیو 59216 کروڑ روپے رہا ہے ۔ستمبر 2022 میں مجموعی طور پر 1.1 کروڑ ای وے بل اور ای انوائس جاری کیے گئے ۔