اتوار, جون 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

حج 2025 سہولیات سے پر ہوگا ،اعلان رواں ماہ کے آخر میں متوقع :ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جولائی 23, 2024
in Featured
0
مقامی عازمینِ کو حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت
0
SHARES
105
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی)حج 2024 مکمل ہوگیا۔ تمام ہندوستانی حجاج کرام خوشگوار اور پُر سکون ماحول میں فریضہ حج کی مکمل ادائیگی کے بعد 19 امبارکیشن پوائنٹس اور 473 پروازوں کے زریعے آج وطن واپس پہنچ گئے ۔ دہلی کے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور ممبئی کے چھتر پتی مہاراج انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی۔ ای۔ او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی-آر-ایس کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر اسٹاف، ریاستی حج کمیٹی، حج سے متعلق تمام ایجنسییز کے ذمہ داران اور مختلف حج رضا کار تنظیموں کے نمائندوں نے حجاج کرام کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وطن پہنچے 95 فیصد سے زائد حجاج کرام نے سعودی عرب میں حج کمیٹی آف انڈیا اور قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کے زریعے کیے گئے انتظامات پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ ہند خصوصاً وزارتِ اقلیتی امور کا شکریہ ادا کیا ہے-
حج 2024 حکومت ہند خصوصاً وزارت اقلیتی امور کی خصوصی نگرانی اور دلچسپی سے کئی اعتبار سے مثالی رہا۔ جس کی وضاحت کرتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند میں ڈائرایکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی-ای- او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی بتایا کہ حج 2024 میں ہندوستانی حجاج کرام کو سہولیات کے عنوان سے تاریخِ حج میں پہلی بار کئی یادگار اور بے مثل تحفے ملے مثلاً مدینہ منورہ میں تمام ہندوستانی حجاج کو مرکزیہ یعنی حرمِ نبوی کے بالکل نزدیک ٹہرایا گیا۔

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے مکہ مکرمہ تک براہ راست 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ٹرین "حرمین ٹرین” میں آرام دہ سفر کا موقع ملا۔ مشاعر مقدسہ میں تمام حجاج کرام کا قیام مخصوص معینہ حدود میں کرایا گیا حج سیودھا ایپ کی شکل میں تمام حجاج کو ایک ایسا مددگار فراہم کیا گیا جو تمام لازمی ضروریات کے ساتھ حجاج کی صحت و تندرستی میں بھی مدد گار و معاون ثابت ہوا۔ متعدد مقامات / امبارکیشن سے حجاج کرام کو ہوائی جہاز کے کرایہ میں بھاری چھوٹ ملی۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ حج 2025 کو اور بھی بہتر اور سہولیات سے لبریز بنانے کے لیے مرکزی وزیر اقلیتی امور عزت مآب کرن رجیجو جی، محترم جارج کیرن وزیرِ مملکت اقلیتی امور کی سرپرستی میں پوری سنجیدگی کے ساتھ کوشش شروع کردی گئی ہے۔
تاریخِ حج میں پہلی بار حج ریویو میٹنگ کا انعقاد مرکزی وزیر کی صدارت میں رواں حج مکمل ہونے سے پہلے ہوا ۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجیو نے حج ریوینو میٹنگ میں وزیر مملکت اقلیتی امور جارج کیرن کی موجودگی میں اعلیٰ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تنقیدی اور منفی سوچ رکھنے والے عناصر سے خوف ذدہ یا مایوس ہونے یا انھیں جواب دینے میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ آپ حجاج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی راہیں تلاش کریں۔ وزیرِ موصوف نے مزید کہا اگر ایک ہندوستانی حاجی بھی ہمارے انتظامات سے مطمئن اور خوش ہے تو آپ یقین جانئے کہ ہماری کی محنت کارگر ہے

مرکزی وزیر کرن رجیجیو نے مزید کہا آپ اپنا کام دیش کے سامنے ضرور لائیں، حج ڈویژن اورحج کمیٹی آف انڈیا برسوں سے حج اور حجاج کے عنوان سے نمایاں خدمت انجام دے رہیں ہیں لیکن یہ ابھی اپنے کارناموں کو ملکی شہریوں تک پہچانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ضرورت ہے کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور دیگر زرائع سے اپنی خدمات شہریوں تک پہنچائیں تاکہ ملک کے معزز شہری گمراہ نہ ہو سکیں ۔سی، ای، او ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ حج 2025 کا اعلان رواں مہینے کے آخر تک متوقع ہے خواہشمند عازمین انٹر نیشنل پاسپورٹ جو قانونی طور پر 15 جنوری 2026 تک لائق سفر ہو تیار رکھیں۔

حج 2024 کی کامیابی پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی، آر، ایس نے حجاج کرام کا شکریہ اداکیا کہ انھوں نے دونوں ممالک کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کامیاب حج کی تکمیل کی۔ ڈاکٹر آفاقی نے سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور سابق وزیر مملکت محترم جان برلا کابینہ سیکرٹری کے سری نواس، جوائنٹ سیکرٹری سی، پی، ایس بخشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی لائق سرپرستی، خصوصی دلچسپی اور امورِ حج میں مکمل تعاون حج کی کامیابی کا بڑا سبب بنا۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے حج سے وابستہ ملک کی چار دیگر وزارتوں یعنی وزاراتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ شہری ہوا بازی اور وزارتِ صحت کا بھی شکریہ ادا کیا جنکے باہمی تعاون سے حج 2024 مثالی حج بن سکا۔ ڈاکٹر آفاقی نے قونصل جنرل آف انڈیا ، حج قونصل، ریاستی حج کمیٹیوں، حج کوڈی نیٹرس، میڈیکل اور ایڈمن ڈیپوٹیشنسٹس، خادم الحجاج، حج رضا کاران، ایئر لائنز،حج کمیٹی آف انڈیا کے تمام افسران و اسٹاف، ایئر پورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حج کے کامیاب انتظامات کسی ایک شخص یا ادارے سے ممکن نہیں بلکہ یہ بہت بڑا ٹیم ورک ہے۔ جس کے لیے میں حج سے وابستہ ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Tags: استقبالانتظاماتحجحجاج کرامحرمین ٹرینڈاکٹر لیاقت علی آفاقیسہولیاتفریضہ حجکنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے لکھیم پور تشدد کیس میں آشیش مشرا کو باقاعدہ ضمانت دے دی

Next Post

جی ایس ٹی وسیع پیمانے پرکامیاب، عام لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا: وزیر خزانہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
لوک سبھا میں مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کیاگیا

جی ایس ٹی وسیع پیمانے پرکامیاب، عام لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا: وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In