نئی دہلی(یواین آئی) آلودگی کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے 9 سے 18 نومبر تک تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ حکم دہلی کے محکمہ تعلیم نے جمعرات کو جاری کیا ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے سرمائی چھٹی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران اسکول مکمل طور پر بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 18 نومبر تک تمام اسکول بند رہیں گے۔ اساتذہ بھی گھروں میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بقیہ دنوں کے بارے میں مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پورے دہلی میں ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔