جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

اسپتالوں کو اسرائیل نے پھر نشانہ بنایا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 10, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
اسپتالوں کو اسرائیل نے پھر نشانہ بنایا
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ: غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس-اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو بتایا، ”اسرائیلی قبضے نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران متعدد ہسپتالوں پر بیک وقت حملے کیے”۔ قدرہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء کے صحن کو نشانہ بنایا اور اس میں جانی نقصان ہوا تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسرائیل نے کہا الشفاء کے نیچے (زیرِ زمین) حماس کے خفیہ کمانڈ سینٹرز اور سرنگیں ہیں جبکہ حماس ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

انڈونیشین اسپتال کے ڈاکٹرعاطف الکہلوت نے میزائل کا ایک ٹکڑا اٹھاتے ہوئے کہا، ’’پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 16 سے زیادہ بم گرے‘‘۔

اسرائیل کی فوج نے قدرہ کے اس بیان پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا جس کی رائٹرز آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر عسکریت پسندوں کے چھاپے کے بعد حماس کا صفایا کرنے کے لیے ایک ماہ پرانی اسرائیلی فوجی مہم نے غزہ کے ہسپتالوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ طبی سامان، صاف پانی اور جنریٹر چلانے کے لیے ایندھن ختم ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے 35 میں سے 18 ہسپتال اور 40 دیگر مراکزِ صحت بمباری سے ہونے والے نقصان یا ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by صالح الجعفراوي (@saleh_aljafarawi)

فلسطینی میڈیا نے جمعہ کے روز الشفاء کی ویڈیو فوٹیج شائع کی جس کی روئٹرز فوری طور پر توثیق کرنے سے قاصر تھا۔ اس میں ایک پارکنگ لاٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دی گئی تھی اور صحافی مشاہدہ کر رہے تھے۔وڈیو میں ایک شخص کی سٹریچر پر رکھی لاش کے پاس خون کا ایک تالاب نظر آتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کہا، "مسلسل حملوں اور (الشفاء) کے قریب لڑائی سے ہمیں وہاں موجود ہزاروں شہریوں کی خیریت کے بارے میں سخت تشویش ہے جو طبی نگہداشت اور پناہ گاہ کے متلاشی ہیں اور ان میں کئی بچے ہیں۔”

قوات الاحتلال الإسرائيلي تتخذ من الأسير المحرر علاء أبو هشهش درعا بشريا خلال المواجهات في مخيم الفوار بالخليل#حرب_غزة #فيديو pic.twitter.com/rtLFOAn7bx

— الجزيرة فلسطين (@AJA_Palestine) November 10, 2023

القدرہ نے کہا کہ الرانتیسی پیڈیاٹرک ہسپتال اور النصر چلڈرن ہسپتال نے جمعہ کے روز "براہِ راست حملوں اور بمباری کا ایک سلسلہ دیکھا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ الرانتیسی ہسپتال کے صحن میں ہونے والے حملوں سے گاڑیوں کو آگ لگ گئی لیکن وہ جزوی طور پر بجھا دی گئی۔انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ انڈونیشیئن ہسپتال کے قریب راتوں رات دھماکے ہوئے جس سے تنگ ساحلی انکلیو کے شمالی سرے پر واقع ہسپتال کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکے کا ذمہ دار کون تھا اور کسی ہلاکت یا زخمی کی اطلاع نہیں دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، "انڈونیشیا ایک بار پھر غزہ میں شہریوں اور شہری اشیاء بالخصوص انسانی سہولیات (ہسپتال وغیرہ) پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔”
اسرائیل نے کہا ہے کہ 1400 افراد حماس کے 7 اکتوبر کے چھاپے میں ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور تقریباً 240 کو یرغمال بنا لیا گیا جس سے اسرائیلی حملے شروع ہوئے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں اس کے 35 فوجی ہلاک ہوئے۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ جمعرات تک غزہ کے 10,812 باشندے فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں مارے گئے جن میں سے 40 فیصد بچے تھے۔ خوراک اور پانی جیسی بنیادی فراہمی ختم ہونے اور گولہ باری سے شہریوں کے بے گھر ہونے کے بعد ایک انسانی تباہی سامنے آئی ہے۔اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ حماس الشفاء اور انڈونیشیئن ہسپتال جیسے دیگر ہسپتالوں کو غزہ کے زیرِ زمین فوجی کمان کے مقامات اور سرنگوں کے ایک وسیع جال تک داخلے کے راستوں کو چھپانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی اور اس نے کچھ زخمی فلسطینی شہریوں کو علاج کے لیے مصر جانے کی اجازت دی ہے۔لیکن رہائشیوں کے مطابق وسطی غزہ شہر میں الشفاء کے تقریباً 1.2 کلومیٹر (3/4 میل) علاقے کے اندر ٹینکوں کے ساتھ اسرائیل کی فوجی پیش قدمی نے سوالات اٹھائے ہیں کہ اسرائیل طبی مراکز اور وہاں پناہ لینے والے بے گھر لوگوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی تشریح کیسے کرے گا۔پناہ گزین کیمپوں، ایک طبی قافلے اور قریبی ہسپتالوں پر مہلک فضائی حملوں نے پہلے ہی اسرائیلی فوج کی بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے حوالے سے اس کے کچھ مغربی اتحادیوں کے درمیان شدید بحث چھیڑ دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کا فرض ہے کہ وہ "دہشت گردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پابندی کرے۔”


وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کے کچھ حصوں میں روزانہ چار گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنے پر اتفاق کیا ہے لیکن لڑائی میں کمی کے کوئی آثار نہیں تھے۔وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ان وقفوں کو انتہائی اہم ابتدائی اقدامات قرار دیا جو لوگوں کو خطرے سے بھاگنے کی اجازت دیں گے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔لیکن اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تجویز پیش کی کہ وقفے الگ الگ ہوں گے اور بار بار وقفوں کے منصوبے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔اس سوال پر کہ کیا لڑائی میں "وقفہ” ہوگا، نیتن یاہو نے فاکس نیوز چینل پر کہا: "نہیں۔ دشمن حماس اور اس کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی جاری ہے لیکن مخصوص مقامات پر یہاں یا وہاں چند گھنٹوں کے لیے ہم جنگ کے علاقے سے دور شہریوں کو محفوظ راستے کی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ہم ایسا کر رہے ہیں۔”شمالی غزہ میں زمینی لڑائی میں کمی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سڑکوں پر ہونے والی شدید لڑائیوں میں ہر فریق نے دوسرے کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کی اطلاعات دیں۔

Tags: اسپتالالشفاءالقدرہفضائی حملےفلسطینی میڈیاہیومن رائٹس واچویڈیو فوٹیج
ShareTweetSend
Previous Post

جنگ میں کوئی وقفہ نہیں، لڑائی جاری ہے: نیتن یاھو

Next Post

دہلی میں بارش،فضائی آلودگی میں کمی کے آثار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں سردی کاستم ۔۔۔ الرٹ جاری

دہلی میں بارش،فضائی آلودگی میں کمی کے آثار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In