منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کی اورنگ آباد میں عزت افزائی

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2023
in دیار وطن
0
حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کی اورنگ آباد میں عزت افزائی
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اورنگ آباد :بلند عزائم اور عزم مصمم ہوتو کوئی بھی منزل دشوار نہیں ہے۔زندگی میں کچھ کردکھانے کے لیے،اپنے خوابوں کو پوراکرنے کے لیے سخت محنت،سچی لگن اور منزل و مقصد پر فوکس کرنا ضرو ری ہوتاہے۔ لڑکیاں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتی ہیں۔اعلی تعلیم کے بہت سارے مواقع اور میدان ہیں ہمیں ان کا صحیح علم اورصیحح وقت میں رہنمائی و رہبری مل جائیں تو لڑکیاں بہت کچھ کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن سلوی فاطمہ نے عالمی یوم ِخواتین کی مناسبت سے حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ سیدہ سلوی فاطمہ نے شہر میں جاری تحریک مریم مرزامحلہ محلہ لائبریری کے تحت جاری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں کی لائبریری بائجی پورہ گلی نمبر 20کی طالبات کے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیا۔
واضح رہے کہ سلوی فاطمہ کا اورنگ آبادشہرمیں کوہ نورایجوکیشنل سوسائٹی خلد آباد کی جانب سے استقبالیہ رکھاگیاتھا۔کالج کے صدر ڈاکٹر مظہر خان اور ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کی خصوصی دعوت پر کیپٹن سلوی فاطمہ اورنگ آباد تشریف لائی تھیں۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لائبریری پر امریکہ میں مقیم ہندوستانی نژادڈاکٹرشفیق کے ہاتھوں سلوی فاطمہ کا استقبال کیاگیا۔ڈاکٹر شفیق احمد (صدر سہارا انسیٹیوٹ)نے لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں لڑکیوں اور خواتین کو باختیار وخودکفیل بنانے کے لیے قلب شہر میں بڈی لین علاقہ میں تمام سہولیات سے آراستہ ادارہ شروع کیا ہے جہاں مفت میں مختلف کورسیس چلائے و سکھائے جاتے ہیں مریم مرزا محلہ لائبریری کی طالبات اس سے استفادہ کرسکتی ہیں۔
پروگرام کے شروعات میں مرزا ابوالحسن علی نے مشن مریم مرزا کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ شہر و اطراف میں اس وقت محلہ محلہ لائبریری تحریک کے تحت ۲۳ بچوں کی لائبریریاں جاری ہیں اور ان سے ہزاروں گلی محلوں،غریب ومِزدوروں کے بچے مستفیدہورہے ہیں۔تحریک کی محریک مرزا مریم اور نشاط ترنم نے یومِ خواتین پر اپنے خیالات کا اٖظہار کیا۔
الہدی اردو ہائی اسکول کی معاون صدر معلمہ سیدہ نسرین قادری نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سلوی فاطمہ نے ایک مشکل ترین کورس کو مکمل کیا اور وہ آج حیدرا ٓباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ بن گئیں وہ بھی حجاب میں رہ کرہوائی جہاز چلاتی ہیں۔
اس موقع پر لائبریری کی ممبر طالبات کو خواتین کے حقوق سے متعلق کتابیں و رسائل تقسیم کیے گئے۔ مرزا ابوالحسن علی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Tags: اورنگ آبادپہلی مسلم خاتون پائلٹحیدر آباد
ShareTweetSend
Previous Post

اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

Next Post

دارالعلوم اشرفیہ غریب نواز کا دسواں سالانہ جلسۀ دستار بندی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دارالعلوم اشرفیہ غریب نواز کا دسواں سالانہ جلسۀ دستار بندی

دارالعلوم اشرفیہ غریب نواز کا دسواں سالانہ جلسۀ دستار بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In