نئی دہلی(پریس ریلیز):گذشتہ دنوں19؍اپریل کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرل میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی کے سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی اہم اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس افطار پارٹی میںشریک ہونے والے اہم ناموں میں دہلی کے گورنر جناب ونئے کمار سکسینہ، آر ایس ایس رہنماجناب اندریش کمار، ممبر پارلیامنٹ جناب ڈاکٹر ہرش وردھن،بی جے پی کے قومی نائب صدر جناب جے پانڈا،دہلی بی جے پی کے صدر جناب ویریندر سچدیوا،دہلی اسمبلی میںحذب مخالف لیڈرجناب رام سنگھ ودھوری،قومی اقلیتی کمیشن کے صدجناب ر اقبال سنگھ لال پورا سعودی ایمبیسی کے ڈپٹی چیف میشن جناب یاسر ال یامی، ایرانی ایمبیسڈر جناب ایرج الہٰی، آیت اللہ خامنہ ای کے ہندوستانی سفیر جناب آغا مہدی مہدوی پور اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر جناب سراج الدین قریشی کے نام شامل ہیں۔اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لان میں منعقد اس افطار پارٹی میںشرکت کرنے والی شخصیات نے سیاسی سماجی اور مذہبی آہنگی پر اپنے بیش قیمت خیالات کا بھی اظہار کیا۔ جس سے اس افطار پارٹی کی سماجی قدر وقیمت اور اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔