دیوبند(دانیال خان) روزہ کی وجہ سے ہمارے اندر غرباء سے نزدیکیاں اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے تئیں بیداری بھی پیدا ہوتی ہے جس کی ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہئے ساتھ ہی ماہ رمضان سے ہر سال ہمارا ایمان فروزاں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار نواز گرلز پبلک اسکول کی پرنسپل فوزیہ خان نے ارارہ میں زیر تعلیم چھوٹی بچیوں کی جانب سے اجتمائی طور پرپہلا روزہ رکھے جانے کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال بڑے پیمانہ پر یہ بات دیکھنے سننے اورپڑھنے کو ملی کہ معصوم بچے اوربچیاں انتہائی ذوق وشوق کے ساتھ روزہ رکھتے ہوے نظر آے،روزنامہ انقلاب سمیت مختلف اخبارات میں ان کی تصاویر چھپی کوئی پانچ سال کی بچی ہے تو کوی تیسری جماعت کی طالبہ کوئی چھ سال کا بچہ ہے تو کوئی ابھی احکامات اسلامی کاغیر مکلف معصوم موسم کی تمازت اورگرمی کی شدت کے باوجود ان بچوں اوربچیوں نے اس قدراہتمام سے روزہ رکھا کہ ان کی اس قربانیوں پر رشک آتاہے۔ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر عبداللہ نواز خان نے بچیوں کو حوصلہ افضائی اور تحفہ کے طور پر سرٹیفکیٹ اور نقد رقم پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق بات یہ ہیکہ جن کے دلوں میں اللہ اوراس کے رسول کے احکامات کی پاسداری اور عبادات کا ذوق ہوتا ہے وہ نہ موسم کی پرواہ کرتا ہے نہ عمر کا لحاظ وہ ہر حال میں اس عبادت کوانجام دینے کے لئے بے چین وبے تاب نظر آتا ہے والدین اوراعزاء واقرباء کو چاہیے کہ ایسے بچوں اور بچیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوے ان کے دینی جذبات کو مہمیز کریں اور مبارکبادیاں دیتے ہوے ان کاحوصلہ بڑھائیں۔آخیر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پرپہلا روزہ رکھنے والی تمام بچیوں کو سرٹیفکیٹ اور بطور تحفہ رقم دی گئی۔اس دوران اسکول کا جملہ اسٹاف موجود تھا۔