ایٹا نگر، 30 اگست (یو این آئی) اروناچل پردیش کے زیرو، نچلے سبنسیری ضلع کے ترین میں انٹیگریٹڈ ایکوا پارک ان متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے پالگھر سے ‘ورچولی طور پر’ افتتاح کیا۔چیف منسٹر پیما کھانڈو نے اپنی کابینہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پورے ملک میں 1174.06 کروڑ روپے کے 218 ماہی گیری پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھانڈو نے کہا کہ زیرو میں انٹیگریٹڈ ایکوا پارک (آئی اے پی) مقامی آبی زراعت کو فروغ دے گا اور کسانوں کے لیے آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مسٹر کھانڈو نے ‘X’ پر پوسٹ کیا، "یہ اقدام پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے مطابق ہندوستان کے ماہی گیری کے شعبے میں انقلاب لانے کے وزیر اعظم کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے”۔انہوں نے کہا ’’ہم اس بصیرت والے منصوبے کے لیے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 43.59 کروڑ روپے کا ایکوا پارک ریاست کے ماہی گیری کے منظر نامے میں انقلاب لائے گا، جس سے پائیدار ترقی اور خوشحالی آئے گی۔