ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 29, 2023
in خاص خبریں
0
اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ(پریس ریلیز): شعبہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اردو کے نامور ادیب، مشہور خاکہ نگار اور تہذیب علی گڑھ کے علمبردار پروفیسر رشید احمد صدیقی کے نام سے منسوب جدید سہولیات سے لیس ایک آڈیٹوریم کا افتتاح عمل میں آیا۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شعبہ اردو کے اساتذہ و طلبا سمیت یونیورسٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر رشید احمد صدیقی کے بیٹے اکبر رشید صدیقی مع اہلیہ موجود رہے۔پروفیسر طارق منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو ایک منفرد شعبہ ہے، جسے فلیگ شپ ڈپارٹمنٹ کا درجہ حاصل ہے۔اس شعبہ سے بڑی بڑی ہستیاں وابستہ رہی ہیں، جن کی ایک طویل فہرست ہے، رشید احمد صدیقی ان میں ایک بہت ہی اہم نام ہے، وہ اس شعبہ کے پہلے مستقل صدر ہوئے، اس شعبہ کو آگے بڑھانے اور اردو کو فروغ دینے میں ان کا بہت اہم کردار رہاہے۔ وہ علی گڑھ تہذیب کے نہ صرف پروردہ تھے بلکہ اس تہذیب کے علمبردار بھی تھے۔مجھے خوشی ہے کہ شعبہ اردو نے ان کے نام سے یہ آڈیٹوریم منسوب کیا۔پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو اورینٹل اسٹڈیز اور ماڈرن اسٹڈیز کا سنگم ہے۔ یہاں ماڈرن برانچوں کے ساتھ ہی اورینٹل شعبے بھی ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ہمارے کلاسیکل شعبوں کو اہمیت ملنی چاہیے کیونکہ یہ اس یونیورسٹی کی شناخت ہیں، ہر شعبہ اہم ہوتاہے لیکن کچھ ایسے شعبے ہیں جو ادارے کی پہچان بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ اردو، عربی،سنسکرت، اسلامک اسٹڈیز اور اس طرح کے دیگر اورینٹل شعبوں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہونا چاہئے۔ انھوں نے صدر شعبۂ اردو پروفیسر محمد علی جوہر کی ستائش کی۔
اس سے قبل صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے رشید احمد صدیقی کا اجمالی تعارف کراتے ہوئے ان کی خدمات جلیلہ کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ اردو کی ترقی میں کس طرح شیخ الجامعہ کا ہر قدم پر ہمیں تعاون حاصل رہا، ان کے تعاون کے بغیر آڈیٹوریم کی تعمیر اور شعبے کی دیگر ضروریات کی تکمیل نہیں ہوسکتی تھی۔ کوئی بھی ایسا موقع نہیں آیا جب وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا دامے درمے اور سخنے تعاون نہ ملا ہو۔ کووِڈ کے زمانے میں ۵۰۰ صفحات پر مشتمل ’’رفتار‘‘ شائع ہوکر منظر عام آنے کے بعد ریفرینس بک کی حیثیت سے شمار ہونے لگا ۔
پروفیسر سید سراج الدین اجملی اور پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی نے شعبہ اردو میں رشید احمد صدیقی سے معنون آڈیٹوریم کی تعمیر پر وائس چانسلر اور چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ کی ترقی میں اس ادارے کے سربراہ کا سب سے اہم کردار ہوتاہے۔یونیورسٹی کی تعمیرات اور علمی ترقیات میں ہمارے وائس چانسلر کا اہم کردار رہا ہے۔سابق چیئرمین شعبہ اردو اور مدیر سہ ماہی فکرو نظرپروفیسر سید محمد ہاشم نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کو ہمہ جہت ترقیات سے ہمکنار کیا ہے، کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں ان کی محبت کے نقوش نہ ثبت ہوں۔انہوں نے یونیورسٹی میں کام کو ترجیح دی ہے۔پروگرام میں شعبہ اردو کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز،اور طلباء کے ساتھ ہی دوسرے شعبوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض صدر شعبۂ اردو نے انجام دیے جبکہ ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی نے کلمات تشکر ادا کئے۔

Tags: آڈیٹوریمافتتاحاے ایم یوپروفیسر رشید احمد صدیقیشعبہ اردو
ShareTweetSend
Previous Post

مہاراشٹر سرکار طبی خدمات کےلئے ڈاکٹروں کی حج پر روانگی کوممکن بنائے :اعظمی

Next Post

اے ایم یو کی طالبہ نے وائی- 20 انڈیا چوٹی کانفرنس میں علی گڑھ ضلع کی نمائندگی کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اے ایم یو کی طالبہ نے وائی- 20 انڈیا چوٹی کانفرنس میں علی گڑھ ضلع کی نمائندگی کی

اے ایم یو کی طالبہ نے وائی- 20 انڈیا چوٹی کانفرنس میں علی گڑھ ضلع کی نمائندگی کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In