اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان سات وکٹوں سے فتح یاب

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 12, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان سات وکٹوں سے فتح یاب
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی کے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو شکست

کیپ ٹاؤن (یو این آئی) جمائمہ روڈریگس (53 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری اور رچا گھوش (31 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگ کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی کے میچ میں روایتی حریف پاکستان کوسات وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 150 رنوں کا ہدف رکھا، جسے ہندوستان نے 19 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔
پاکستان کو اس چیلنجنگ اسکور تک لے جانے کے لئے کپتان بسمہ معروف نے 55 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی نصف سنچری اننگ کھیلی، جبکہ عائشہ نسیم نے 25 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنوں کا تعاون دیا۔
یہ ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور تھا، لیکن روڈریگس اور ریچا کی جوڑی نے بسمہ کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ روڈریگس نے ہندوستانی اننگ کو استحکام دیتے ہوئے 38 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ ریچا نے 20 گیندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ 31 رنوں کی تابڑ توڑ اننگ کھیلی۔ ہندوستان کے تین وکٹ 93 رنز پر گرنے کے بعد، دونوں نے صرف 33 گیندوں میں 57 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو فتح تک پہنچا دیا۔
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا سب سے بڑا رن کا تعاقب ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا سب سے بڑا کامیاب رن تعاقب بھی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلے نمبر پر ہے۔
ہندوستان نے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز کیا۔ اسمرتی مندھانا کی غیر موجودگی میں اوپننگ کے لیے آنے والی یستیکا بھاٹیہ نے چوکے سے اننگ کا آغاز کیا، حالانکہ وہ 17 (20) رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ یاستیکا کا وکٹ گنوانے کے باوجود ہندوستان نے شیفالی ورما کے جارحانہ انداز کی بنیاد پر پاور پلے میں 43 رنزجوڑ لئے۔ شفالی 24 گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 33 رنز بناکر اچھی لے میں نظر آرہی تھیں لیکن ناشرا سندھو نے انہیں آؤٹ کرکے ہندوستان کو ایک اور جھٹکا دیا۔
درمیانی اوورز میں اسپنرز نے رن ریٹ پر لگام کسی اورنتیجتاً کپتان ہرمن پریت کور بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ہندوستان کو آخری چار اوورز میں 41 رنز درکار تھے، جس کے بعد ریچا-روڈریگس نے اننگ کی رفتار بدل دی۔
دونوں نے ندا ڈار کے 17ویں اوور میں ایک ایک چوکا لگا کر 13 رنز جوڑے، جبکہ ریچا نے اگلے اوور میں ایمن انور کو تین چوکے لگا کر 14 رنز بنائے۔ ہندوستان کو آخری 12 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے لیکن روڈریگس نے اپنی نصف سنچری مکمل کر تے ہوئے صرف چھ گیندوں میں ہی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر جویریہ خان صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد دیپتی شرما کا شکار ہو گئیں۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی بسمہ نے کریز پر آتے ہی رنوں کی رفتار بڑھائی لیکن دوسرے سرے پر منیبہ علی (12) اور ندا ڈار (00) کا وکٹ گرنے سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
کسی ہوئی ہندوستانی گیندبازی کے باعث پاکستان 12 اوورز میں صرف 68 رنز ہی بنا سکا۔ سدرہ امین (11) نے دباؤ میں آکر 13ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔ تاہم، اس کے بعد، 16 سالہ عائشہ اور معروف کے درمیان شراکت نے میچ کا رخ موڑ دیا۔
عائشہ نے رینوکا سنگھ کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 16ویں اوور میں 18 رنز جوڑے۔ معروف نے بھی 18ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اننگ کے 19ویں اوور میں معروف کوایک زندگی بھی ملی، جب رادھا یادیو نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔
عائشہ-معروف کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 47 گیندوں پر 81 رنوں کی دھماکہ خیز شراکت داری ہوئی، جس نے پاکستان کو 20 اوورز میں 149/4 تک پہنچا دیا۔ یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
رادھا نے ہندوستان کے لیے چار اوور میں صرف 21 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ پوجا وستراکر نے چار اوورز میں 30 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ دیپتی شرما کو بھی ایک کامیابی ملی، حالانکہ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 39 رن خرچ کئے۔

Tags: پاکستانہندوستانویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستانی فضائیہ کا ساتواں طیارہ امدادی سامان لے کر ترکی اور شام کے لئے روانہ

Next Post

صدر کا اتر پردیش گلوبل انویسٹرز سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
صدرنے گجرات میں 1330 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

صدر کا اتر پردیش گلوبل انویسٹرز سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In