اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

احتجاج کرنے والوں پر پولس کی اندھادھند فائرنگ ایک وحشیانہ کارروائی : مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 11, 2024
in دیارِ ملت
0
حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،11 فروری(یو این آئی) ہلدوانی میں پولس ایکشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ ہلدوانی میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے اوراحتجاج کرنے والوں پر مذہب کی بنیاد پرپولس کی اندھادھند فائرنگ ایک وحشیانہ کارروائی ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں مولاناارشد مدنی نے کہاکہ جمعیۃعلماء ہندکا جو نمائندہ وفد متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ہلدوانی کے دورہ پرگیاتھا اس نے جو رپورٹ دی ہے وہ انتہائی روح فرساں ہے اوریہ بات بالکل آئینہ کی طرح صاف ہوکرسامنے آگئی ہے کہ پولس اورانتظامیہ کا رول بہت خراب رہاہے، رپورٹ کے مطابق پولیس ظلم و زیادتی کی تمام حدوں کو توڑتے ہوئے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے یہاں تک کہ دروازہ توڑ کر اور جبرا گھروں میں گھس کر مرد و خواتین کو زد و کوب بھی کر رہی ہے، پولس کی زیادتی اورخوف کی وجہ سے اب تک ہزاروں لوگ فسادزدہ علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں یہ ظلم کی انتہا ہے اور کوئی بھی انصاف پسند معاشرہ اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم نے اس سلسلے میں اتراکھنڈ کے ڈی جی پی کو کل ایک خط لکھ کر مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری توجہ دیں اور پولیس بے گناہ شہریوں پر جو زیادتیاں کر رہی ہے اسے ایسا کرنے سے نہ صرف روکا جائے بلکہ گرفتاریوں کا جو مذموم سلسلہ شروع ہوا ہے اسے بھی فورا بند کیا جانا چاہئے اور اس پورے واقعے کی منصفانہ جانچ بھی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پولس اور انتظامیہ نے اگر ایماندارانہ طریقہ سے اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی ہوتی تو شاید اس سانحہ کو رونماہونے سے روکاجاسکتاتھا، لیکن ایسا کرنے کی جگہ پولس نے طاقت کے استعمال کو ترجیح دی، جس سے صورتحال مزیدبگڑگئی اورپانچ بے گناہ افرادکو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ جب معاملہ عدالت میں تھا توانتظامیہ کو مسجداورمدرسے کو منہدم کرنے کی اتنی جلدی کیوں تھی؟ میری معلومات کے مطابق اس کیس کی سماعت 8 فروری کو ہائی کورٹ میں گیارہ بجے ہوئی تھی اورکورٹ نے 14فروری کو اس کی دوبارہ سماعت کی تاریخ مقررکی تھی، انتظامیہ کو جب تک انتظارکرنا چاہئے تھا، لیکن اسی دن یعنی 8 فروری کو شام تقریبا پانچ بجے مسجد اورمدرسہ کو منہدم کرنے کے لئے نگر نگم اورانتظامیہ کے لوگ پہنچ گئے اور عجلت کا مظاہرہ کیا گیا اس سے یہ افسوسناک حقیقت بہرحال اجاگر ہوگئی کہ انتظامیہ کی نیت صاف نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جو معلومات فراہم کی گئی ہے کہ یہ زمین 1937میں برطانوی دورحکومت میں ایک شخص کو لیز پر دی گئی تھی، جس پر مسلمان آبادہوئے اورمسجد اورمدرسہ بھی تعمیر کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پولس کارروائی پر اب یہ دلیل دی جارہی ہے کہ مقامی لوگ تشددپر آمادہ تھے اوراپنے گھروں کی چھتوں سے سنگ باری کررہے تھے، جس پر قابوپانے کے لئے پولس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ یہ بھی مشتہر کیا جارہا ہے کہ پولس پر منصوبہ بند طریقہ سے حملہ کیا گیا، ظاہر ہے کہ اس طرح کی باتیں اب معاملہ کی لیپاپوتی کرنے اورفائرنگ کو درست ثابت کرنے کے لئے کی جارہی ہے، مقامی لوگ تو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور یہ کوئی جرم نہیں ہے، آئین نے ملک کے ہر شہری کو احتجاج کا حق دیا ہے، بنیادی سوال یہ ہے کہ یہ نوبت آئی کیوں؟ انتظامیہ کا فرض تھا کہ اس طرح کی کارروائی سے پہلے وہ مقامی لوگوں سے بات چیت کرتی انہیں اعتمادمیں لیتی اورحقیقی صورتحال سے آگاہ کرتی مگر ایساکچھ بھی نہیں ہوا، اچانک نگرنگم کے لوگ جب بلڈوزرلیکر پہنچے تو مقامی لوگوں نے احتجاج کیا جس کو دبانے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کیا اور فارنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ہر جگہ مسلمانوں کے خلاف پولس نظم ونسق قائم کرنے کی جگہ ایک فریق بن جاتی ہے، لیکن اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تووہ ایسانہیں کرتی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس احتجاج کو دیکھنے کے دوپیمانہ ہیں، مسلم اقلیت احتجاج کرے تو ناقابل معافی جرم؛ لیکن اگر اکثریت کے لوگ احتجاج کریں اور سڑکوں پر اترکر پرتشدد کارروائیاں انجام دیں اور پوری پوری ریل گاڑیاں اور اسٹیشن پھونک ڈالیں تو انہیں تتر بتر کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج بھی نہیں کیا جاتا، انتظامیہ کا مظاہر ہ اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر تفریق افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں فوج میں ٹھیکہ کے نوکری کے خلاف ہونے والا پرتشدد احتجاج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، احتجاجیوں نے جگہ جگہ ٹرینوں میں آگ لگائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پولس پر پتھر بازی کی تو وہی پولس جو مسلمانوں کے خلاف تمام حدیں توڑ دیتی ہے خاموش تماشائی بنی رہی اس پرتشدد احتجاج کو لیکر جو لوگ گرفتار کئے گئے تھے ان کے خلاف ایسی ہلکی دفعات لگائی تھیں کہ تھانہ سے ہی ان کی ضمانت ہو گئی تھی، اس کے سیکڑوں مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں، ہم اس کے خلاف ایک مدت سے آوازاٹھارہے ہیں لیکن افسوس کے ہر معاملہ کو مذہبی عینک سے دیکھاجانے لگاہے۔

Tags: احتجاججمعیۃعلماء ہندفائرنگمولاناارشد مدنیہلدوانی
ShareTweetSend
Previous Post

آچاریہ پرمود کرشنم کا کانگریس سے اخراج

Next Post

مودی حکومت نے صرف کسانوں کو دھوکہ دیا ہے: راہل-پرینکا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بلقیس بانو کے مقدمہ میں عدالت کے فیصلے سے بی جے پی بے نقاب: راہل-پرینکا

مودی حکومت نے صرف کسانوں کو دھوکہ دیا ہے: راہل-پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In