پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی نژاد امریکی گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 1, 2022
in اخبارجہاں
0
امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی نژاد امریکی گرفتار
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):امریکہ کی جنوبی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک ایرانی نژاد امریکی تاجر کو ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر وفاق کی طرف سے عائد الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کی اطلاع کے مطابق منگل کو عائد کے جانے والے 15 الزامات کی فرد جرم کے مطابق رے ہنٹ اور عبدالرحمان ہنتوش کے ناموں سے جانے والے شہری پر الزام ہے کہ اس نے الاباما میں قائم اپنی کمپنی کے ذریعے تیل اور گیس کی صنعت کے پرزے ایران میں تاجروں کو برآمد کیے۔
رے ہنٹ نے مبینہ طور پر یہ سامان ترکی اور متحدہ عرب امارات کے راستے بھیجاتاکہ وہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں سے بچ سکے۔فرد جرم میں رے ہنٹ پر امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش، پابندیوں کی خلاف ورزی، امریکہ سے سامان سمگل کرنے اور غلط یا گمراہ کن برآمدی معلومات جمع کرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔69 سالہ ایرانی نژاد امریکی منگل کو الاباما کی عدالت میں پہلی بار پیش ہوئے۔محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے، تو رے ہنٹ کو ایران کے خلاف امریکی تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر زیادہ سے زیادہ 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔، محکمے نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ، ہنٹ کو سازش کرنے کے الزام میں پانچ سال، اسمگلنگ کے جرم میں دس سال اور غلط معلومات جمع کرانے کے جرم میں پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
فرد جرم کے مطابق، ہنٹ نے Vega Tools LLC کے نام سے ایک کمپنی چلائی جس نے صنعت اور توانائی کے شعبوں کے لیے صنعتی پرزہ جات کو دوبارہ فروخت کیا، جس میں امریکہ سے باہر موجود صارفین کو امریکہ میں بنی اشیا ء کی فروخت بھی شامل تھی۔
فرد جرم کے مطابق رے ہنٹ کم از کم 2015 سے مبینہ طور پر برآمدی اسکیم میں شامل ہے جس میں تہران میں قائم دو بے نام صنعتی کمپنیوں کو اس کے صارفین کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، 2017 میں ہنٹ نے ایک رینجر ہائیڈروچیم فائر فائٹنگ نوزل ،ترکی کے راستے صنعتی آلات کے ایک ایرانی درآمد کنندہ کو برآمد کی اور عدالتی دستاویزات کے مطابق ، کمرشل انوائس پر غلط بیانی کی کہ اس کا آخری صارف ترکی میں ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 2019 میں رے ہنٹ نے مبینہ طور پر تہران میں مقیم ایک دوسری کمپنی کو عرب امارات کے ذریعے کنٹرول والوز کی برآمد کا بندوبست کیا جس میں عدالتی دستاویزات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کو آزاد تجارتی زون ظاہر کرتے ہوئے ان کی مالیت اور منزل کو غلط بیان کیا گیا۔ ایران پر طویل عرصے سے عائد امریکی پابندیاں اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کاروبار کرنے یا اس کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے سے امریکی کمپنیوں کو روکتی ہیں۔ ہنٹ کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر پالیسیوں کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کےپیش نظر پابندیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ستمبر میں امریکی محکمہ خزانہ نے کمپنیوں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پر سخت اقتصادی پابندیا ں لگا دیں جو جنوبی اور مشرقی ایشیا میں خریداروں کو کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی فروخت میں ملوث تھیں۔

Tags: امریکی پابندیایرانی نژاد امریکیگرفتار
ShareTweetSend
Previous Post

داعش لیڈرابوحسن الہاشمی کی ہلاکت

Next Post

سنگا پوراور ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشق”اگنی واریر”اختتام پذیر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنگا پوراور ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشق”اگنی واریر”اختتام پذیر

سنگا پوراور ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشق"اگنی واریر"اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In