نئی دلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): سنگا پوراور ہندوستانی فوج کے درمیان دو طرفہ مشق،اگنی واریر کا 12 واں ایڈیشن، جس کا آغاز 13 نومبر 2022 کو ہوا تھا، فیلڈ فائرنگ رینجز، دیولالی (مہاراشٹرا) میں 30 نومبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگئی۔ اگنی واریر کی مشق میں مشترکہ پلاننگ پاور شو، شامل ہے۔ دونوں فوجوں کے آرٹلری بازو کے ذریعہ نئی نسل کے سازوسامان کے استعمال کی مشق کی۔مشق میں مشترکہ منصوبہ بندی کے عمل کے حصے کے طور پر مشترکہ کمپیوٹر وار گیم میں دونوں فریقوں کی شرکت بھی شامل تھی۔ دونوں اطراف نے مشترکہ تربیتی مرحلے کے حصے کے طور پر طاق ٹیکنالوجی اور آرٹلری آبزرویشن سمیلیٹر کا استعمال کیا۔ آرٹلری میں جدید رجحانات اور آرٹلری پلاننگ کے عمل کی تطہیر کے بارے میں ماہرین کی علمی گفتگو کی گئی۔ مشق کے آخری مرحلے کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ آرٹلری گنز اور ہاؤٹزر نے بھی حصہ لیا۔ مشترکہ مشق نے مشقوں اور طریقہ کار کی باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے اپنے مقصد کو حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کا مشاہدہ ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر مسٹر وونگ وائی کوین اور لیفٹیننٹ جنرل ایس ہری موہن ایر، کمانڈنٹ، اسکول آف آرٹلری کے ساتھ ساتھ سنگاپور کے دیگر معززین اور دونوں فوجوں کے حاضر سروس افسران نے کیا۔