چنڈی گڑھ/جالندھر(یو این آئی) پنجاب کو جرائم سے پاک ریاست بنانے کے لئے وزیر اعلی بھگونت مان کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، پنجاب پولیس نے کناڈا کے گینگسٹر لکھبیر سنگھ کے ذریعہ مشترکہ طور سے آپریٹڈ آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ماڈیول کا پردہ فاش کیاہے ۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے جمعہ کو کہا کہ لانڈا اور پاکستان میں مقیم گینگسٹر ہروندر سنگھ رنڈا کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے ساتھ متعلقہ طورسے ، کناڈا میں مقیم لانڈا کو پاکستان میں مقیم مطلوب گینگسٹر ہرویندر سنگھ عرف رنڈا کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے ، جس نے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا اور ان کے آئی ایس آئی کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔
لانڈا نے موہالی میں پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آرپی جی) دہشت گردانہ حملے کی سازش میں کلیدی کردار ادا کیاتھا اور امرتسر میں سب انسپکٹر دلباغ سنگھ کی کار کے نیچے ایک آئی ای ڈی بھی نصب کیاتھا۔گرفتار لوگوں کی شناخت فیروز پور کے جوگیوال گاؤں کے بلجیت سنگھ ملہی (25) اور فیروز پور کے بوہ گجراں کے گربخش سنگھ عرف گورا سندھو کے طور پر کی گئی ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ اے آئی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس جالندھر نوجوت سنگھ محل کی ایک خفیہ قیادت والے آپریشن میں، پولیس ٹیموں نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گربخش سنگھ کے ذریعہ اس کے گاوں میں نشان زد مقام سے ایک جدید ترین اے کے -56 رائفل، دو میگزین، نو کارتوس اورگولیوں کے دو خول بھی برآمد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بلجیت اٹلی کے ہرپریت سنگھ عرف ہیپی سانگھیرا کے ساتھ رابطے میں تھا اور بعد کی ہدایت پر بلجیت نے جولائی 2022 میں گاوں سوڈان میں پناہ گاہ کے قریب مکھو-لوہیاں روڈ پر ایک مقررہ جگہ سے ہتھیارکی کھیپ اٹھائی تھی۔ بعد میں، انہوں نے ٹیسٹ فائر کرنے کے بعد اپنے گاوں میں گربخش کی ملکیت والے کھیتوں میں کھیپ کو چھپا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلجیت کناڈا کے لکھبیرلانڈا اورارش دلا سمیت خونخوار گینگسٹر کے براہ راست رابطے میں تھا، انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اورجلد ہی مزید ہتھیار برآمد ہونے کی امید ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے وزیر اعلی بھگونت مان کی ہدایت پر غنڈوں کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پنجاب گینگسٹر فری ریاست کے طور پر سامنے نہیں آتا۔ دریں اثنا ایس ایس اوسی امرتسر میں یواے (پی) ایکٹ کی دفعہ 10، 13,18 اور 20 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 29، مورخہ 22.09.2022 کو درج کیا گیا ہے ۔