پیر, مارچ 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

غزہ پر اسرائیل کا حملہ، پانچ صحافیوں سمیت 10ہلاک

غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 26, 2024
in اخبارجہاں
0
غزہ پر اسرائیل کا حملہ، پانچ صحافیوں سمیت 10ہلاک
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب/بیت المقدس(ایجنسیاں)اسرائیل کے جمعرات کی علی الصباح غزہ میں مختلف حملوں کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے میں العودہ اسپتال کے قریب صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ صحافی ہلاک ہوئے جو القدس الیوم ٹیلی ویژن سے وابستہ تھے۔فلسطینی میڈیا اور مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی پر میڈیا لکھا ہوا تھا اور یہ گاڑی نصیرات کیمپ اور اسپتال سے خبریں جمع کرنے کے لیے صحافیوں کے زیرِ استعمال تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے ‘منظم طریقے’ سے گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اسلامک جہاد کے جنگجو موجود تھے۔اسرائیل نے دوسری کارروائی غزہ سٹی کے زیتون کے علاقے میں کی جس میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فلسطینی عسکری تنظیم حماس اور اسرائیل نے بدھ کو ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔ فریقین کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری تھی۔غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غزہ جنگ کا آغاز گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ حماس کے حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک جب کہ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

 

 

Tags: القدسبیت المقدسجنگجنگ بندیدہشت گردصحافیغزہ سٹیفلسطینناکامیہلاکتوزارت صحت
ShareTweetSend
Previous Post

قازقستان میں طیارہ حادثہ ،38ہلاک

Next Post

سلمان خان کھو کھو کو پروموٹ کریں گے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات

سلمان خان کھو کھو کو پروموٹ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In