نئی دہلی: کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے بعد شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نےایک خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا، "کرناٹک توایک جھانکی ہے اور صرف مہاراشٹر ہی نہیں، بلکہ پورا ہندوستان باقی ہے”۔ راوت نے کہا، "کرناٹک نے ملک کے لیے ایک دروازہ کھول دیا ہے۔ ملک کے عام لوگوں نے دکھایا ہے کہ آمریت کو شکست دی جا سکتی ہے، جو 1977 میں ہوا تھا۔ اسی لیے ہم نے کرناٹک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔”
سنجئے راوت کے بقول "بجرنگ بلی نے انتخابی مہم میں ضرور حصہ لیا، لیکن وہ عوام کے ساتھ تھے۔ کانگریس جیت گئی، جس کا مطلب ہے کہ بجرنگ بلی بی جے پی کے ساتھ نہیں تھے، لیکن وہ کانگریس کے ساتھ تھے۔”
انہوں نے آگے کہا”وزیر اعظم مودی انتخابی مہم میں بجرنگ بلی کو لے کر آئے۔ ہمارے وزیر داخلہ (امیت شاہ) کہہ رہے تھے کہ اگر بی جے پی ہار گئی تو فسادات ہوں گے۔ کرناٹک بہت پرامن اور خوش حال ہے۔ فسادات کہاں ہو رہے ہیں؟ آپ دھمکیاں دے رہے تھے۔”