پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ کمیونٹی ریڈیو پر بچوں کے ادب پر مذاکرہ کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 14, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ کمیونٹی ریڈیو پر بچوں کے ادب پر مذاکرہ کا انعقاد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز):۔’’بچوں کاادب ارادی یا غیر ارادی طور پر لکھا گیا‘‘ کے عنوان سے جامعہ کمیونٹی ریڈیو پر بچوں کے ادب پر ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں شرکت کرنے والوں میںڈاکٹر فیاض احمد پرتھم ایجو کیشن ،’’ بچوں کے ادب میں سائنس کی عکاسی ‘‘کے مصنف ادیب وصحافی حبیب سیفیؔ ’’دادا بیتی ‘‘کے مصنف ماہر ادب اطفال سراج عظیم اورسائرہ بانو پرتھم ایجو کیشن فاؤنڈیشن ،نے شرکت کی ،جبکہ نظامت ڈاکٹر شکیل اختر نے فرمائی ۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے مذاکرہ کے شرکاء نے غیر رسمی مذاکرہ کے بہتر نتائج سامنے آنے کی بات کہی۔ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا آج کے بچوں کی تجرباتی دنیا کچھ یکسانیت کے باوجود بالکل ویسی نہیں ہے جیسی آج سے 20یا 25سال پہلے کی بچوں کی تھی ۔ ایک طرف ان کی تجرباتی دنیا میں رسائل وجرائد بھی شامل ہیں اور سٹیلائٹ ٹی وی کے 500سیزیادہ چینل اور سوشل میڈیا بھی ہے بچوں کے سامنے کیسے ایک متبادل پیش کیاجائے ،یہ غور وفکر کا موضوع ہے۔حبیب سیفیؔ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اردو معاشرہ بھلے کمزور ہو رہا ہے، اردو زبان کمزور ہوتی دکھ رہی ہے ،لیکن اردو زبان میںبچو ں کاادب تخلیق کرنے والوں کو بہ ہرحال وقت کی ساتھے چلنے کی ضرورت ہے۔ ایساسائنسی ادب تخلیق کرنے کی ضرورت ہے،جس سے ملک وقوم کی خدمات انجام دی جاسکیں ۔آج کابچہ خیالوں کی دنیا میںیا پریوں کی کہانیوں سے بہلے والا نہیں،اس کے آگے حقائق لارکھنے کی ضرورت ہے۔
سراج عظیم کے مطابق ڈاکٹر سر محمد اقبال نے جو بھی ادب بچوں کے لئے لکھا وہ شعوری طور پر لکھا،ان کی نظر میں ایک مقصد خاص تھا،جسے پانے کے لئے وہ بچوں کی نیک وصالح تربیت پر زور دیتے تھے۔یہ کہنا کہ غیر شعوری طور پر اقبال نے ادب لکھا درست نہیں۔کوئی بھی ادیب بچوں کا ادب یوں ہی نہیں لکھ سکتا ۔جب تک لکھنے والا قوت ارادی کاحامل نہیں ہوگا،مضبوط اور پختہ ارادوں کے ساتھ آگے بڑھنے والے بچوںکی خاطر خواہ تعداد نہیں دیکھ سکتا۔سائرہ بانونے کہا بچوں کو بہتر شہری بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اگلے وقتوں کے طرح گھروں سے ماؤں کے ذریعے کہانی سناکر کی جائے،میں خود کہانیاں لکھتے وقت اس بات کاخیال رکھتی ہوں کہ بچوں کارد عمل کسی بھی کہانی کو سننے کے بعد کیا ہوتا ہے۔چہرے کے ہاؤ بھاؤ سے مجھے اندازہ ہوجا تا ہے کہ یہ کہانی بچوں میں مقبول ہو گی کہ نہیں،آسان زبان میں مختصر کہانی لکھنا میری کوشش کا حصہ بنا رہتا ہے۔مذاکرہ میں شعبہ ماس کمیونیکشن سے وابستہ ڈاکٹر شکیل اخترنے عہد حاضر میں ادب اطفال کی ضروریات کو پورا کرنے والے بچوں کا ادب تخلیق کرنے کرانے کے سلسلے میں فکر مندی جتاتے ہوئے عمدہ سوالات قائم کیے، جن کے متعلق بہت ہی معنی خیز نکات نکل کر سامنے آئے۔ڈاکٹر شکیل اختر نے اختتامی کلمات میں کہا ہمیں امید کی کرن دیکھ رہی ہے،اردو میں معیاری ادب اطفال لکھنے کی ضرورت ہے۔

Tags: ادب اطفالجامعہ کمیونٹی ریڈیومذاکرہ
ShareTweetSend
Previous Post

حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کی قیادت کرنے والی کنیز فاطمہ کی شاندار کامیابی بھی

Next Post

کرناٹک سے واضح ہوگیا کہ” بجرنگ بلی” بی جے پی کے ساتھ نہیں: سنجے راوت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنجے راوت کی ضمانت منظور

کرناٹک سے واضح ہوگیا کہ" بجرنگ بلی" بی جے پی کے ساتھ نہیں: سنجے راوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In