منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم: پروفیسر نجمہ اختر

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 30, 2023
in آئینہ شہر
0
ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم: پروفیسر نجمہ اختر
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمّیلن کا انعقاد

نئی دہلی: آزاد، سیکولر اور جمہوری ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت قابلِ فخر رہا ہے۔ این اے سی سی جیسے باوقار ادارے کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو A++ کا گریڈ دیاجانا پوری جامعہ برادری کے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ آج بیوروکریسی، عدلیہ، میڈیا اور تمام اہم شعبوں میں فرزندانِ جامعہ بے مثال کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پدم شری پروفیسر نجمہ اختر نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام شاندار اور وسیع انجینئرنگ ہال میں منعقدہ آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمّیلن میں کیا۔ مہمانِ خصوصی جوائنٹ سکریٹری وزارت برائے بھاری صنعت ڈاکٹر حنیف قریشی (آئی پی ایس) نے کہا کہ بحیثیت جامعی میں اپنے مادرِ علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے نہایت جذباتی ہوں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ میں آج جو کچھ ہوں، وہ جامعہ ہی کی دین ہے۔ میں آج بھی جب جامعہ کے کیمپس میں داخل ہوتاہوں کہ تو محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں آگیا ہوں۔

مہمانِ اعزازی ڈپٹی سکریٹری وزارت برائے ثقافت ڈاکٹر شاہ فیصل (آئی اے ایس) نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک قابلِ رشک ادارہ بن گیا ہے۔ مہمانِ اعزازی سابق صدر شعبۂ ہندی، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر اشوک چکردھر نے جامعہ کی دل کش تہذیبی و ثقافتی فضا کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ میں جامعہ کو گنگاجمنی تہذیب کی آتما سمجھتاہوں۔


آل انڈیا مشاعرے اور کوی سمّیلن کا افتتاح پروفیسر نجمہ اختر کی شمع افروزی کے ذریعے ہوا۔ استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشاعروں کی روایت بے حد مستحکم اور معیاری رہی ہے اور اس زریں سلسلے کو محترمہ وائس چانسلر صاحبہ نے نہ صرف تقویت بخشی ہے بلکہ وہ ہمارے اس تہذیبی ورثے سے خصوصی شغف بھی رکھتی ہیں۔ چناں چہ انھی کی سرپرستی میں آج کا یہ باوقار مشاعرہ اور کوی سمّیلن بھی انعقاد پذیر ہورہا ہے۔

اس مشاعرے اور کوی سمّیلن کے انعقاد میں پروفیسر شہپر رسول اور ڈاکٹر احمد نصیب خان نے اہم کردار ادا کیا۔ مشاعرے کا اختتام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین کے اظہار تشکر پر ہوا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔ جن شعرا اور کویوں نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں پروفیسر اشوک چکردھر، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر چندردیو یادو، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر درگاپرساد، دنیش رگھونشی، ماجد دیوبندی، معین شاداب، شاہد انجم، ڈاکٹر احمد نصیب خان، سلمیٰ شاہین، علینا عترت، ڈاکٹر خالد مبشر اور خان رضوان کے نام شامل ہیں۔ نمونۂ کلام ملاحظہ ہو:

نظامِ جسم جمہوری ہے خالد

کسی جذبے کی سلطانی نہیں ہے

خالد محمود

تمھارا شہر ہے تم جو کہو بجا ہے وہ

ہمارا صرف خدا ہے مگر خدا ہے وہ

شہپر رسول

یوں تو بہت ہے مشکل بندِ قبا کا کھلنا

جو کھل گیا تو پھر یہ عقدہ کھلا رہے گا

احمد محفوظ

اللہ مرے رزق کی برکت نہ چلی جائے

دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے

ماجد دیوبندی

ان سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہے

جشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے

معین شاداب

سلگتی دھوپ ستاروں کی چھاؤں جیسی ہے

وطن کی دھول بھی ماں کی دعاؤںجیسی ہے

شاہدانجم

نہ مشورہ دو ہمیں تم کسی سہارے کا

جوپستہ قد ہیں وہی سیڑھیاں تلاش کریں

احمد نصیب خان

آئینہ دیکھا انھوں نے، انھیں آئینے نے

دونوں کو آج مزا مل گیا حیرانی کا

سلمیٰ شاہین

اپنی مٹی پہ اگر ناز نہیں کر سکتے

زندگی ہم ترا آغاز نہیں کر سکتے

علینا عترت

مفت شہرت مل گئی فرہاد کو

اصل میں جوکوہ کن ہے عشق ہے

خالدمبشر

طلسم خانۂ حیرت ہے ایک پتلی میں

دکھاتی ہیں مجھے کیاکیا یہ مختصر آنکھیں

خان رضوان

ShareTweetSend
Previous Post

اوراب ڈنمارک میں قرآن مجید کا نسخہ نذر آتش

Next Post

رامپورمیں کانگریسیوں نے بابائے قوم کا یوم شہادت منایا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رامپورمیں کانگریسیوں نے بابائے قوم کا یوم شہادت منایا

رامپورمیں کانگریسیوں نے بابائے قوم کا یوم شہادت منایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In