نئی دہلی (یو این آئی) مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو اڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک میں جیو ٹرو 5جی خدمات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔کمپنی نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ ریاست میں مندروں کے شہر بھونیشور اور سلور سٹی کٹک سے ریاست میں اپنی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے بعداب وہ فروری تک ریاست کے پانچ شہروں راورکیلا، برہم پور، پوری، سمبل پور اور بالاسور کوبھی 5جی نیٹ ورک سے جوڑ دے گی۔بھونیشور اگلے چند دنوں میں مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔بھونیشور میں 5جی خدمات کے افتتاح کے موقع پرجیو نے ٹرو5جی کے لئے ایک خصوصی تجربہ والے زون میں کمیونٹی کلینک میڈیکل کٹس، تعلیم، کلاؤڈ گیمنگ، اسمارٹ آفس، اسمارٹ سٹی، اے آر-وی آر آلات اورجیو گلاس کا مظاہرہ کیا۔
ریلائنس جیو نے بھونیشور میں ایس او اے یونیورسٹی میں 5جی-لیب قائم کرنے کے لیے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔