ممبئی: کرینہ کپور خان نے مداح کو سیلفی لینے سے انکار کردیا جس پر کسی نے ان کی حمایت کی تو کسی نے اختلاف کیا۔کرینہ کپور، سیف علی خان اور ان کے بچے تیمور اور جہانگیر کو فیملی وکیشن کے بعد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔اس موقع پر ایک مداح نے کرینہ کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے فیملی کے ساتھ ہونے کے باعث معذرت کے ساتھ مسترد کردیا۔
.#KareenaKapoorKhan #SaifAliKhan are back from the vacation, spotted at the Airport with #TaimurAliKhan & #JehAliKhan.🤩
— Masala! (@masalauae) November 5, 2024
.
.#KareenaKapoor #SaifAliKhan #TaimurAliKhan #JehAliKhan #Airport #pataudi #pataudifamily #familygoals pic.twitter.com/Rc7CpOTg6c
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء بھی سامنے آئیں۔بعض مداحوں نے کرینہ کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی حمایت کی جبکہ بعض نے اس رویے سے اختلاف کیا۔ایک مداح نے لکھا، ’اُسے (سیلفی لینے والی لڑکی کو) کرینہ کی باڈی لینگویج سے سمجھنا چاہیے کہ وہ 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ جلدی میں ہے، اسے نہ کہنے کا حق ہے۔‘
ایک اور صارف نے کرینہ کے حق میں لکھا، ’ان کے پاس یہ دیکھنے کےلیے بچے ہیں، لوگ عقل کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟‘۔ایک صارف نے لکھا، ’لوگ ان لوگوں کے ساتھ سیلفی کیوں لینا چاہتے ہیں؟ کیا یہ ہماری طرح نہیں ہیں یا کسی اور سیارے سے آئے ہیں؟ مجھے اس لڑکی کے لیے بہت دکھ ہوا۔‘
جبکہ اس کی مخالفت میں دوسرے صارف نے لکھا، ’ان کو آئیڈیل بنانا اور ان سے سیلفیز مانگنا بند کریں۔‘واضح رہے کہ کترینہ ان دنوں اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔