نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پیر کو ایودھیا پہنچے اور بھگوان شری رام مندر میں رام للا کے درشن کئے۔مسٹر کیجریوال نے ‘ایکس’ پر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ "مجھے آج اپنے والدین اور اپنی بیوی کے ساتھ ایودھیا پہنچنے اور شری رام مندر میں رام للا جی کے دیوی درشن کرنے کی خوش قسمتی ملی۔
اس موقع پر بھگونت جی اور ان کا خاندان بھی موجود تھا۔ سب نے مل کر مریادہ پرشوتم بھگوان شری رام جی کے درشن کیے اور ملک کی ترقی اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کی۔ بھگوان شری رام چندر جی سب کا بھلا کرے۔ جے شری رام۔”
واضح رہے کہ ‘شری رام للا’ کے پران پرتسٹھا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ ماہ 22 جنوری کو ایودھیا میں نو تعمیر شدہ رام مندر میں ہوا تھا۔