پیر, مارچ 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

’زمین کے بدلے نوکری‘معاملہ میں نچلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 18, 2025
in Featured
0
لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ( یواین آئی) بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے مبینہ ‘’زمین کے بدلے نوکری‘گھوٹالہ سے متعلق ایک معاملے میں نچلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ ان کی (لالو یادو) کی درخواست پر 18 جولائی کو سماعت کرے گی۔29 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے مسٹر یادو کی نچلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ کارروائی پر روک لگانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ انہیں غیر قانونی، محرک تحقیقات کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے جو کہ منصفانہ تفتیش کے ان کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کیس میں خود کو بے قصور بتاتے ہوئے انہوں نے اپنی اپیل میں کہا کہ نئی تحقیقات شروع کرنا قانونی عمل کا غلط استعمال ہے۔قبل ازیں، ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں یادو کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت 12 اگست کو کرے گی۔
سی بی آئی نے 18 مئی 2022 کو ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 2004 سے 2009 کے دوران یادو نے مبینہ طور پر اپنے (ریلوے) وزارتی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ’گروپ ‘ڈی‘ ریلوے نوکریوں کے بدلے اپنے خاندان کے لیے زمین حاصل کی۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ یہ تقرریاں بغیر کسی عوامی اشتہار کے کی گئی ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ویسٹ سنٹرل ریلوے کے سینئر افسران نے یادو کی ہدایت پر ان تقرریوں میں سہولت فراہم کی۔

سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ یہ تقرریاں انڈین ریلوے میں بھرتی کے لیے قائم کردہ معیارات اور رہنما خطوط کے مطابق نہیں تھیں۔اہم بات یہ ہے کہ سی بی آئی نے ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے دہلی اور بہار میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔سی بی آئی نے 7 جون کو مسٹر یادو، ان کے خاندان کے ارکان اور 38 ملازمت کے خواہشمندوں سمیت 77 دیگر کے خلاف تفصیلی چارج شیٹ داخل کی۔ عدالت نے اس سے قبل تحقیقات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور سی بی آئی کو اپنی حتمی چارج شیٹ تیزی سے داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔عدالت نے گزشتہ سال سال اکتوبر میں مسٹر لالو یادو اور ان کے بیٹوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج ایک متعلقہ کیس میں ضمانت دی تھی۔
مقدمے کی سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ یادو نے کہا کہ ایف آئی آر2022 میں تقریباً 14 سال کی تاخیر کے ساتھ درج کی گئی تھی حالانکہ سی بی آئی کی ابتدائی انکوائری اور تفتیش کو مجاز عدالت میں کلوزر رپورٹ داخل کرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

Tags: الزامایف آئی آربہارتحقیقاتدرخواستدعویٰراشٹریہ جنتا دلسابق وزیر اعلیٰگھوٹالہلالونوکری
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

Next Post

مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In