پیر, جون 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

"لنچنگ” کے شکار عاصم کی”چھیڑ چھاڑ” کے الزام میں گرفتاری

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 17, 2023
in خاص خبریں
0
"لنچنگ” کے شکار عاصم کی”چھیڑ چھاڑ” کے الزام میں گرفتاری
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی/ مرادآباد(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):پدماوت ایکسپریس میں مرادآباد کے کاروباری کے ساتھ ہوئے پر تشدد واقعہ میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ جی آر پی پولیس کی جانچ میں گزشتہ روز سی او جی آر پی دیوی ديال نے جس چھیڑ چھاڑ کا ذکر کیا تھا وہ متاثرہ اچانک سامنے آگئی ہے۔ اُس کے مطابق عاصم نے اُس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی جس کی وجہ سے اس کو پیٹا گیا تھا۔ قومی آواز ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جی آر پی پولیس نے شاجہانپور ساکن خاتون کی شکایتی تحریر پر دفعہ 154 میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عاصم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
جی آر پی ریل ایس پی اپرنہ گپتا نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ دن قبل دہلی سے مرادآباد ہوکر پرتاپ گڑھ جارہی پدما وت ایکسپریس ٹرین میں مارپیٹ کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد جی ار پی پولیس نے ٹرین میں صفر کر رہے مرادآباد کے پیرزادہ ساکن عاصم کی شکایت پر کچھ نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا، عاصم کا الزام تھا کہ کچھ نوجوانوں نے ایسے مذہبی نعرے لگانے کو کہا ان کی بات نہیں مانی تو اُس کے کپڑے اتار کر اُسے پیٹا گیا جس کی وجہ سے وہ نیم بیہوش ہوگیا۔
پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ معاملہ کسی خاتون مسافر کہ ساتھ چھیڑ چھاڑ کا تھا جس کی بنیاد پر جانچ کو آگے بڑھایا گیا تو یہ خاتون سامنے آئی ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ اپنے بھائی کے ساتھ دہلی سے شاہ جہاں پور جارہی تھی، بھیڑ ہونے کی وجہ سے میں اور میرا بھائی الگ الگ بیٹھ گئے جس کی وجہ سے عاصم نے میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، ا س کی یہ حرکت سامنے بیٹھے دو لوگوں نے دیکھی اور اس کو پیٹا، مذہبی نعرے لگانے کو مجبور کرنا جھوٹ ہے۔ وہیں عاصم کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی، مجھ پر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے۔
واضع ہو کہ پانچ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو نیم برہنہ حالت میں کچھ لوگ بیلٹوں سے پیٹتے نظر آ رہے تھے اس شخص کی شناخت عاصم حسین کے طور پر ہوئی اور یہ بھی سامنے آیا کہ یہ ویڈیو پدماوت ٹرین کا ہے۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر دو لوگوں کو جی آر پی کے ذریعہ بریلی اسٹیشن پر گرفتار کرنے کی بات بھی سامنے آئی تھی، حالانکہ ابھی تک یہ بات صاف نہیں ہوئی ہے کہ اُن دونوں مسافروں کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا تھا۔
عاصم کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کا مدا اس قدر گرمایا تھا کہ مرادآباد پارلیمانی ممبر ایس ٹی حسن اور راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاپ گڑھی نے بھی سخت اعتراض جتایا تھا اور ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کو کہا تھا جس کے بعد جی آر پی نے اس کی جانچ شروع کی تھی، سی او جی آر پی دیوی دیال نے جانچ میں کہا تھا کہ یہ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ہے، اُنہوں نے عاصم کہ الزامات کو غلط بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جس وقت یہ سب ہوا تو ریل محکمہ سے جُڑے لوگ بھی اس بوگی میں تھے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جنرل بوگی میں یہ پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے ایڈریس کیا ہیں۔ جس کے بعد جی آر پی کی جانچ پر سوال اٹھائے جا رہے تھے کہ پھر یہ کیسے معلوم ہوا کہ یہ معاملہ چھیڑ چھاڑ کا ہے اور جب اس میں محکمہ کے لوگ سفر کر رہے تھے تو مارپیٹ کا یہ واقعہ ہاپوڑ سے لے کر مرادآباد آؤٹر تک کیوں چلا اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو وہیں کیوں نہیں روکا گیا، اسے پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا۔
اس خاتون کی شکایت کے بعد اس معاملہ میں نیا موڑ ضرور آگیا ہے مگر لوگوں کے دلوں میں وہ سب سوال اب بھی ہیں جس کا جواب ابھی جی آر پی کے افسران کو دینا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ایس پی ریل نے اس معاملہ میں مزید جانچ کی بات کہی ہے۔

Tags: چھیڑ چھاڑعاصملنچنگ
ShareTweetSend
Previous Post

امریکی صدرکیلئے خفیہ دستاویزات درد سر بن گئیں

Next Post

آسمانی بجلی کی سمت بدلنے کا کامیاب تجربہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آسمانی بجلی کی سمت بدلنے کا کامیاب تجربہ

آسمانی بجلی کی سمت بدلنے کا کامیاب تجربہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In