جکارتہ، 02 نومبر (یو این آئی) وسطی انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹینگارا صوبے میں جمعرات کو علی الصبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔محکمہ موسمیات کی ایجنسی بی ایم کے جی نے اس سے قبل زلزلے کی شدت 6.6 بتائی تھی۔ زلزلہ آج جکارتہ کے وقت کے مطابق 04:04 بجے پر آیا۔ زلزلے کا مرکز صوبے کے کوپانگ شہر سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت سب سے زیادہ تیمور ٹینگاہ سیلاٹن کے علاقے میں محسوس کی گئی۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے سے سونامی آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔۔محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کے بعد کچھ ہلکے شدت کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔
ادھربیجنگ سے خبرہے کہ جنوبی سینڈوچ جزائر کے علاقے میں بدھ کے روز بین الاقوامی وقت کے مطابق 23:40 بجے 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ معلومات جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے جمعرات کو دی ہے۔ زلزلے کا مرکز 57.21 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 25.68 ڈگری مغربی طول البلد میں 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔