بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

’مولاناعبدالوحید صدیقی: مجاہدآزادی اور معمارِصحافت‘ کااجراآج

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 11, 2023
in آئینہ شہر
0
’مولاناعبدالوحید صدیقی: مجاہدآزادی اور معمارِصحافت‘ کااجراآج
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(نامہ نگار):’ نئی دنیا، ’ھما‘ اور ’ھدیٰ ‘جیسے عہد ساز اخبارات وجرائدکے بانی اور مشہور مجاہدآزادی محبوب ملت مولانا عبدالوحید صدیقی کی حیات و خدمات پر دستاویزی کتاب’مولانا عبدالوحید صدیقی : مجاہدآزادی اور معمار صحافت ‘ کی رسم اجرا کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہفتہ13مئی کو ساڑھے پانچ بجے شام ملک و ملت کی نامور شخصیتوں کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ یہ اطلاع آج یہاں کتاب کے ناشرین ’ اسکائی لائن پبلی کیشنز نے دی ۔تقریب کے مہمان خصوصی دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ہوںگے جبکہ دیگر مہمانا ن گرامی میں پروفیسر اخترالواسع،جناب عظیم اختر، جناب م افضل، ڈاکٹرخواجہ افتخار،جناب فاروق ارگلی اور جناب متین امروہوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ ’اسکائی ‘کے ڈائریکٹر شفیق الحسن نے بتایا کہ کتاب کی تالیف ملک و ملت کے حقیقی محسنوںاور اصلی ہیروز کی دریافت اور متبادل تاریخ نگاری کے جذبہ سے کی گئی ہے اور اس کے لیے مولانا صدیقی کے معاصرین، رفقائے کار اور ان کو قریب سے دیکھنے سننے والوں کی تحریروں اور تاریخی دستاویزات سے کام لیا گیا ہے۔ کتاب نایاب تصاویر اوراہم دستاویزات سے مزین ہے ۔کتاب کے مؤلف احمد جاویدنے مولانا کی شخصیت اور کارناموں کو تاریخ کے وسیع تر تناظر میں دریافت کرنے کی کو شش کی ہے اور وہ ٹھوس تاریخی شواہد مہیا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مولانا کے فرزندگرامی، نئی دنیا کے ایڈیٹر اور سابق رکن پارلیمنٹ شاہد صدیقی نے کہا کہ محبوب ملت ؒ کی قائدانہ شخصیت کو تاریخ کے وسیع تناظر میں دیکھنے اور دریافت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کتاب اس راہ کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب وہ آئینہ ہے جس میں نہ صرف مولانا کی شخصیت اوران کے تاریخی کردار، ان کے معاصرین اور ان کے عہد کی سیاسی و سماجی تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے بلکہ آج ہم تاریخ کے جس پرآشوب و مایوس کن دور میں ہیں اس کے لیے بھی اس میں روشنی اور راہیں موجود ہیں کیونکہ مولانا نے اس سے زیادہ دشوار حالات کا سامنا کیااور اپنی مومنانہ فراست و عزیمت کی بدولت ہمیشہ سرفرازو سرخرورہے۔ واضح رہے کہ دو سو بیس صفحات کی یہ کتاب ایک مقدمہ ، پچیس مضامین و مقالات اور اعترافات معاصرین و منظومات کے علاوہ تصاویر ودستاویزات کے زائد از بیس صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کے ناشرنے کہا ہے کہ عام قارئین تو عام ، تاریخ کے طالب علموں اور ہندوستان کی صحافت اور سیاست کے محققوں کے لیے بھی یہ ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔

Tags: مجاہدآزادیمعمارِصحافتمولاناعبدالوحید صدیقی
ShareTweetSend
Previous Post

منی پور میں عیسائیوں پر حملے کیخلاف تمل ناڈو اور کیرلا میں احتجاج

Next Post

امیر شریعت احمد ولی فیصل رحمانی کی ندوۃ العلماء اوررائے بریلی حاضری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امیر شریعت احمد ولی فیصل رحمانی کی ندوۃ العلماء اوررائے بریلی حاضری

امیر شریعت احمد ولی فیصل رحمانی کی ندوۃ العلماء اوررائے بریلی حاضری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In