پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

دار العلوم دیوبند کے بارہویں مہتمم کے طور پر انہوں نےکچھ دنوں تک مسند اہتمام سنبھالا تھا لیکن اپنوں کی سازش کے سبب انہیں یہ عہدہ گنوانا پڑ گیا تھا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 7, 2025
in دیار وطن
0
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال
0
SHARES
303
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو) دارالعلوم دیوبندکے سابق مہتہم اور جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں کے بانی مولانا غلام محمد وستانوی آج طویل علالت کے بعد اس فانی دنیا سے رخصت فرماگئے۔مرحوم کئی مہینوں سے صاحبِ فراش تھے ۔مولانا وستانوی کوایک عہد ساز شخصیت کا مالک سمجھا جاتا تھا۔انہیں ایک روشن خیال علم دین کہلانے کا بھی افتخار حاصل تھا۔جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کے بانی و مہتمم کی روشن خیالی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف یہ کہ ان کے ذریعہ ایک میڈیکل کالج کالج بھی قائم ہوا، جو میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) سے تسلیم شدہ ہے۔

مولانا وستانوی نے 2011ء میں مختصر وقت کے لیے دار العلوم دیوبند کے مہتمم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔حالانکہ بعض روایت پرست علماء نے ان پر بعض سنگین الزامات عائد کئے تھے،جس کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند کا مسند اہتمام انہیں کچھ ہی دنوں میں چھوڑ دینا پڑا۔

مولاناغلام محمد وستانوی کا تعلق گجرات سے تھا۔جب انہیں دار العلوم دیوبند کا مہتمم بنایا گیا تھا ، تب میڈیا کے ایک سوال کے جواب کو روایتی علماء نے مولانا وستانوی کو”مودی نواز” قرار دے دیا تھا ۔
مولاناوستانوی نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ قوت الاسلام کوساڑی میں حاصل کی، جہاں انھوں نے حفظ قرآن کیا۔انھوں نے بعد ازاں مدرسہ شمس العلوم بروڈہ میں تعلیم حاصل کی اور مزید تعلیم کے لیے 1964ء میں دار العلوم فلاح دارین، ترکیسر، گجرات میں داخلہ لیا، جہاں انھوں نے آٹھ سال تک تعلیم حاصل کی اور 1972ء کے اوائل میں اپنی تعلیم مکمل کی۔1972ء کے اواخر میں وستانوی نے مظاہر علوم سہارنپور، اتر پردیش میں داخلہ لیا اور دورۂ حدیث شریف پڑھ کر 1973ء میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔1970ء میں دار العلوم فلاح دارین کے زمانۂ طالب علمی کے دوران، انھوں نے محمد زکریا کاندھلوی سے اصلاحی تعلق قائم کیا اور 1982ء میں شیخ کی وفات تک ان سے استفادہ کرتے رہے۔ ان کی وفات کے بعد، سید صدیق احمد باندوی سے رجوع کیا اور ان کے خلیفہ و مُجاز ہوئے۔
مولانا نے 1979ء میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا کی بنیاد رکھی۔ ابتدا میں یہ ادارہ محدود وسائل کے ساتھ چھ طلبہ اور ایک استاد کے ساتھ مکتب کی صورت میں قائم ہوا۔ وقت کے ساتھ یہ ادارہ ترقی کرتا گیا اور اسلامی و عصری تعلیم کے امتزاج کے باعث ایک نمایاں تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرا۔ ادارے کے بہتر انتظام کی غرض سے وہ مستقل طور پر اکل کوا منتقل ہو گئے اور تب سے مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ ادارہ ابتدائی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں، بیچلر آف ایجوکیشن اور ڈپلوما ان ایجوکیشن کالجوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ادارہ انجینئرنگ، فارمیسی اور میڈیکل کالج جیسے پیشہ ورانہ کورسز بھی پیش کرتا ہے، جنھیں میڈیکل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ حیثیت حاصل ہے۔ مزید یہ کہ آئی ٹی، دفتر انتظامیہ، سلائی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں بھی تربیتی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
وستانوی نے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کی بنیاد رکھنے اور اسے منظم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد تعلیمی اور فلاحی ادارے بھی قائم کیے ہیں۔
1998ء میں وستانوی دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
غلام محمد وستانوی 11 جنوری 2011ء کو دار العلوم دیوبند کے مہتمم منتخب ہوئے۔ اس فیصلے کو ادارے کی قیادت میں ایک اہم اصلاحی اقدام قرار دیا گیا تھا لیکن 2002ء کے گجرات فسادات کے حوالے سے ان کے ایک بیان کوبہت سے لوگوں نے متنازعہ بناڈالا اور مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہوگیا۔علماء کے روایتی ٹولے نے مولانا وستانوی کے بیان کو دارالعلوم دیوبند کے روایتی نظریات سے متصادم قرار دے کر ان کے خلاف مہم شروع کردی،جس کے بعد23 جولائی 2011ء کو داخلی دباؤ اور اختلافات کے باعث وستانوی کو مجلس اہتمام سے برطرف کر دیا گیا۔
عہدے سے برطرفی کے بعد وستانوی نے کہا تھا کہ انھیں "کسی غلطی کے بغیر سزا دی گئی” اور ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔ ان کی برطرفی کوایک طبقہ اندرونی سیاست اور اصلاحات مخالف عناصر کی مزاحمت کا نتیجہ بھی قرار دیا تھا اوربعضوں نے اسے”خانوادہ مدنی”کی سازش بھی بتایا تھا۔

Tags: اختلافاتاندرونی سیاستجامعہ اسلامیہ اشاعت العلومداخلی دباؤدارالعلوم دیوبندمولانا غلام محمد وستانویمیڈیکل کونسل آف انڈیا
ShareTweetSend
Previous Post

پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

Next Post

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In