لکھنؤ(پریس ریلیز) علامہ شبلی نعمانی میمور یل میں میڈیکل ہیلپ لائن کے زیراہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد اندرا نگر میں کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پرآنکھوں کے ماہر سرجن ڈاکٹرسعید احمد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرمسیح الدین انجام دئے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیمپ نعمان اعظمی کی کاوشوں سے چل رہاہے، نعمان اعظمی گزشتہ اٹھارہ برسوں سے مذکورہ کیمپ کے ذریعہ بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔مذکورہ کیمپ پچھلے انیس برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
پروگرام کاآغاز قاری ادریس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹرسعید احمد نے آنکھوں کی حفاظت کے حوالہ سے بتایا کہ آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کیلئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے روزآنہ ناشتہ وقت پر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ آنکھیں قدرت کا انمول اور بیش قیمت نعمت اور تحفہ ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی چاہئے۔ خاص طور پرموبائل اورٹی وی وغیرہ کا حد سے زیادہ استعمال سے بھی آنکھوں کو نقصان ہوتاہے۔
کیمپ کو کامیاب بنانے میں نعمان اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔ کیمپ کے اراکین نے مختلف اضلاع سے آئے تمام مریضوں کو مفت دوائیں اورآنکھوں کا آپریشن کرکے ان کا شکر یہ ادا کیا۔ آخیر میں تنظیم کے کنوینرقاری محمدادریس نے کیمپ کی کامیابی پر تمام اراکین کا شکر یہ ادا کیا۔