لکھنؤ:محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبد الوحید فاروقی کی قیادت میں اودھ میرج ہال حسین آباد میں پو لیس ضلع انتظامیہ کی نشست ہو ئی ۔ اس درمیان عبد الوحید فاروقی نے پو لیس انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ہم امن کے ہر اس راستے کو اپنائیں گے جس سے ہمارے شہر میں امن وامان قائم رہے ۔ جناب عبد الو حید فاروقی نے کہا صحابہ ایکشن کمیٹی کا قیام سال 2013 میں ہوا ۔ تب سے آج تک کو ئی بھی فساد یا کسی طرح کا ہنگامہ نہیں ہوا ۔ صحابہ ایکشن کمیٹی امن و امان کے لئے قائم ہوا تھاآج اپنے مقصدمیں صحابہ ایکشن کمیٹی کامیاب ہو تا نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا سماج کا کو ئی بھی طبقہ نہیں چاہتا ہے کہ ہمارے شہر کا ماحول کشیدہ ہو ۔ آج اہل سنت والجماعت کو اس تنظیم پر فخر ہے کہ ہمارے پاس صحابہ ایکشن کمیٹی جیسی امن پسند تنظیم مو جود ہے ۔ یہ صحابہ ایکشن کمیٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
صحابہ ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری جناب زید فاروقی نے کہا کہ صحابہ ایکشن کمیٹی کا ہر فرد اپنے اندر قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے ۔
اس موقع پرخصوصی طور سے ڈی سی پی راہل راج ،اے ڈی سی پی سی این سنہا ،اے سی پی چوک سنیل شرما ،اے سی پی بازار کھالہ،ایس ایچ او ٹھاکر گنج ،ایس ایچ او چوک وغیرہ مو جود تھے ۔