نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی زیر قیادت میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت پر بی جے پی کا غصہ
شیلانگ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مغربی گارو ہلز ضلع کے تورا پی اے سنگما اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی کرنے کی اجازت نہ دینے پر اتوار کے روز نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی زیر قیادت میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رتوراج سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ہمیں ایک خط ملا ہے کہ پی اے سنگما اسٹیڈیم میں مسٹر مودی کی ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ پروجیکٹ ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔” انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ اگر رواں ماہ وزیر اعظم کی ریلی کے لیے پی اے سنگما اسٹیڈیم کا کام مکمل ہونا باقی ہے تو وزیر اعلیٰ نے 16 دسمبر کو اسٹیڈیم کا افتتاح کیوں کیا۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی 24 فروری کو تورا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے میگھالیہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور پھر اسی دن میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے روڈ شو کریں گے۔