ہفتہ, فروری 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی نے ایمس، ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا افتتاح کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 5, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
مودی نے ایمس، ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا افتتاح کیا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بلاس پور (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایمس بلاس پور اور ہائیڈرو انجینئرنگ کالج بندلہ کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدی میڈیکل ڈیوائس پارک اور بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت پنجور تا نالہ گڑھ کے درمیان تعمیر ہونے والی 31 کلومیٹر طویل چار لین والی قومی شاہراہ کا ورچوئل سنگ بنیاد بھی بلاس پور سے ہی رکھا۔
مسٹر مودی نے 3,650 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا تحفہ بھی دیا۔ 1,470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائے گئے ایمس کا افتتاح کیا۔ اس اسپتال کا سنگ بنیاد مسٹر مودی نے سال 2017 میں رکھا تھا۔ مودی نے 1,611 کروڑ روپے کے دیگر کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
قبل ازیں مسٹر مودی نے ایمس کے نقشے پر موجود ہر بلاک کے بارے میں معلومات لی۔ ایمس کے عہدیداروں نے مسٹر مودی کو تمام سہولیات سے واقف کرایا۔ مسٹر مودی نے سی بلاک میں ڈائگنوسٹک سنٹر کا معائنہ کیا۔ مسٹر نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر ایمس سے لوہنو کے لیے روانہ ہوگیا۔
تھوڑی ہی دیر میں مسٹر نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر لہنو میدان میں اترا۔ ڈھول بجا کر مودی کا استقبال کیا گیا۔ مسٹر مودی کے آتے ہی لوہنو میدان ‘جئے شری رام’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی لہنو میدان میں جلسہ عام کر کے انتخابی شنکھ بجائیں گے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بلک ڈرگ پارک میں صرف تین ریاستیں ہیں اور اس میں ہماچل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہماچل بہادروں کی سرزمین ہے، میں نے یہاں کی روٹی کھائی ہے، مجھے یہاں کا قرض چکانا ہے۔ آج میڈیکل ٹورازم کا دور ہے۔ ہماچل میں طبی سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔ جب لوگ بیرون ملک سے علاج کے لیے ہماچل آئیں گے تو صحت مند ہو کر جائیں گے اور یہاں کی خوبصورت وادیاں بھی دیکھیں گے۔ ہماچل کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت ایک مسخ شدہ سوچ رکھتی تھی۔ اچھی سڑکیں، اچھے تعلیمی ادارے، اسپتال، صنعتیں صرف دہلی اور بڑے شہروں میں ہوں گی۔ اس سوچ کی وجہ سے ملک میں ترقی کا عدم توازن پیدا ہوا۔ اب ملک جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ صحت کی سہولیات کے لیے ریاست اب بھی آئی جی ایم سی اور ٹانڈہ پر منحصر تھی۔ مرکزی یونیورسٹیاں، آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی اور اب ایمس ہماچل کی شان بڑھا رہے ہیں۔ پچھلی حکومت سنگ بنیاد رکھتی تھی اور الیکشن کے بعد بھول جاتی تھی۔ پھنسنے، لٹکنے اور بھٹکنے کا زمانہ ختم ہو گیا۔ اونا کے نزدیک ریلوے لائن بچھائی جانی تھی۔ میں جائزہ لے رہا تھا اور دیکھا کہ یہ فیصلہ 35 سال پہلے کیا گیا تھا۔ میں ہماچل کا بیٹا ہوں، میں ہماچل کو کیسے بھول سکتا ہوں۔
اس سے پہلے پہاڑی زبان میں اپنا خطاب شروع کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا – جئے ماں نینا دیویا ری، جئے بجئے بابائے ری۔
اس موقع پر بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، ریاستی صدر سریش کشیپ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Tags: ایمسبلاسپورمودیہائیڈرو انجینئرنگ
ShareTweetSend
Previous Post

بس حادثہ،ہلاکتیں 25ہوگئیں

Next Post

ٹی آرایس اب بی آرایس بن گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ٹی آرایس اب بی آرایس بن گئی

ٹی آرایس اب بی آرایس بن گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In