پیر, مارچ 9, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 6, 2024
in الیکشن
0
خواتین ریزرویشن کے نفاذ کی شرطیں چونکانے والی ہیں:راہل
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد 5مئی(یواین آئی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ریمارک کیاکہ وزیراعظم مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں اور وہ ریزرویشن کے کوٹہ کو برخواست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی کاری کے بہانے مودی حکومت عوامی شعبہ کے ریزرویشن کو ختم کرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کے درمیان ہیں کانگریس دستور کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بی جے پی۔آرایس ایس مشترکہ طورپرعوام کے حقوق کو ختم کرناچاہتے ہیں۔

انڈیا اتحاد دستور کا تحفظ کرنا چاہتا ہے جبکہ این ڈی اے اتحاد دستورکوبدلناچاہتا ہے۔اگرغلطی سے تیسری مرتبہ بی جے پی مرکز میں برسراقتدارآگئی تو وہ دستور کو ہی بدل کررکھ دے گی۔انہوں نے کہاکہ مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں۔وہ عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔ملک میں سب سے بڑامسئلہ ریزرویشن کی حد 50فیصد میں اضافہ کرنا ہے۔کانگریس نے اپنے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگرمرکز میں ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے تو وہ ریزرویشن کی حد 50فیصد میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے پوچھاکہ کیا مرکز کی بی جے پی حکومت غریب کسانوں کے قرضہ جات معاف کرے گی؟ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بی جے پی حکومت خاموش ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کانگریس حکومت روزگار ضمانت اسکیم پر عمل کرے گی۔اس اسکیم کے تحت گریجویٹس اورڈپلومہ رکھنے والوں کوایک سال کی ملازمت پرائیویٹ شعبہ، عوامی شعبہ، اسپتالوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر دی جائے گی جہاں ان کوماہانہ اعزازیہ کے طورپر8500روپئے دیئے جائیں گے۔یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی روزگاراسکیم ہوگی۔گریجویٹ کے کام کے اطمینان بخش ہونے پر اس کی ملازمت کومستقل کردیاجائے گا۔اس طرح بے روزگاروں کوروزگارحاصل ہوگا۔ہندوستان کو مہارت رکھنے والی افرادی قوت حاصل ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 30لاکھ ملازمتوں کو کانگریس نے پُرکیاہے۔انہوں نے ریاست میں قبائلیوں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت ان کے اراضی کے مسائل جلد از جلد حل کرے گی۔مرکزی اورریاستی حکومتیں عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گی۔عوام کے پانی، جنگل اورزمین کے حق کا بھی تحفظ کیاجائے گا۔تلنگانہ کی طرح جہاں پر غریبوں کی حکومت ہے،کانگریس نئی دہلی میں غریبوں کی حکومت بنائے گی۔

Tags: انتخابی جلسہروزگارریزرویشنکانگریسمودینج کاری
ShareTweetSend
Previous Post

‘مودی واشنگ مشین’ میں کرپشن کے داغ دھل رہے ہیں:سنجے سنگھ

Next Post

کنگنا کی تعلیمی لیاقت پر کانگریس لیڈر نے اُٹھایا سوال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

کنگنا کی تعلیمی لیاقت پر کانگریس لیڈر نے اُٹھایا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In