نئی دہلی: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے موقعے پر وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد کا باضابطہ استقبال کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پرہندوستان آئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور سعودی انڈین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔