ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

فلم ”جوائے لینڈ” پر پابندی عائد

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 15, 2022
in فن فنکار
0
فلم ”جوائے لینڈ” پر پابندی عائد
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں):پاکستان میں حکام نے بتایا کہ انہوں نے فلم ”جوائے لینڈ” پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے، جو ایک خواجہ سرا سے محبت کرتا ہے۔ پہلے سینسر بورڈ نے اس کی ریلیز کی اجازت دے دی تھی، تاہم اب سینما گھروں میں اس کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
فلم’ جوائے لینڈ’ کن فلم فیسٹیول میں ایل جی بی ٹی کیو کے زمرے میں ‘کوئیر پام’ جیسا اعلیٰ عالمی اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی کئی دیگر عالمی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہے۔
حکام کی جانب سے اسکریننگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد فلم ”جوائے لینڈ” کو رواں ہفتے ہی پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ لیکن بعد میں مذہبی رہنماؤں نے فلم کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ شروع کر دیا اور اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد حکام نے نمائش کرنے کی اپنی اجازت واپس لے لی۔
حالانکہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے سن 2018 میں خواجہ سراؤں کو قانونی شناخت فراہم کرنے کے لیے ایک قانون منظور کر کے ان کے حقوق کے تحفظ کی راہ میں ایک اہم قدم اٹھایا تھا۔ تاہم کچھ قدامت پسند اور سخت گیر خیال کے حامی لوگ ان حقوق کو واپس لینے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔
پاکستان کی حکومت کی جانب سے اس فلم کو آسکر 2023 کے لیے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں بھیجنے کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔
صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ نوجوان شخص کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک شہوت انگیز ڈانس تھیٹر میں جاتا ہے اور پھر وہاں کے ایک ٹرانس جینڈر ادا کار کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
مذہبی گروپوں نے فلم پر ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے اور اسی دباؤ کے بعد پاکستان کے سینسر بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم میں ”انتہائی قابل اعتراض مواد” موجود ہے۔
فلم کی ریلیز کے خلاف مہم چلانے والی ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پابندی کے بارے میں سن کر انہیں سکون ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”پاکستان کا احسن اقدام ہے، پاکستان اسلامی مملکت ہے، یہاں کوئی قانون، کوئی اقدام، کوئی نظریہ خلاف اسلام نہیں چل سکتا۔”

سرمد سلطان کھوسٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان بھر کے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔
‘جوائے لینڈ‘ کی شریک پروڈیوسر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر ثنا جعفری کاکہنا تھا کہ فلم آسکرز کے لیے جا رہی ہے جس کے لیے اس کا پاکستان میں ریلیز ہونا ضروری ہے۔’یہ فلم پاکستان میں بنی اور پاکستانیوں کے لیے بنی لہٰذا اگر وہی نہیں دیکھ پائیں گے تو کیا فائدہ۔‘

Tags: 'جوائے لینڈ'پاکستان
ShareTweetSend
Previous Post

برطانوی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Next Post

جی-20 کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جی-20 کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے: مودی

جی-20 کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In